US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ امریکی ڈالر کا جارحانہ موڈ

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی ہے۔ U.S Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے زیادہ مثبت رہے ہیں۔

US Non Farm Payroll Report کی تفصیلات

جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 53 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اسکا تقابلہ مارچ کے ڈیٹا سے کریں تو گذشتہ رپورٹ میں کانٹریکٹس کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار رہی تھی۔ شماریاتی بیورو کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح میں بھی کمی کے ساتھ 3.4 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ گی گھنٹہ اجرت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ سطح 0.4 فیصد تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق Active Participation کی شرح 62.6 فیصد رہی جبکہ مارکیٹ توقعات بھی اتنی ہی تھیں۔ صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 11 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ 5 ہزار کمی کی پیشگوئی تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق گھریلو ملازمین کی تعداد می۔ 2 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ متوقع تعداد 1 لاکھ 60 ہزار تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو 1.1000 کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 1.2600 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ دوسری طرف گولڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سنہری دھات 40 ڈالرز کی مندی سے 2011 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ پلاٹینیئم اور سلور میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button