USDCHF میں 0.8800 سے اوپر تیزی ، Swiss CPI جنوری میں 1.3 فیصد پر آ گئی.

Downbeat Inflation data raised chances of Early Rates Cut in SNB Meeting

USDCHF میں 0.8800 سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں Swiss CPI  کا 1.3 فیصد پر آ جانا ہے . جس کے بعد Swiss Franc کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .  جبکہ US ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے .

Swiss CPI Report کی تفصیلات.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2023ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 1.3 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 1.7 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔  گذشتہ 18 ماہ میں مسلسل پانچویں بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف 2 فیصد سے کم رہی ہے۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں کی بھرپور انداز میں بحالی کی نشاندہی کر رہی ہے۔

USDCHF میں 0.8800 سے اوپر تیزی ، Swiss CPI جنوری میں 1.3 فیصد پر آ گئی.
Swiss CPI

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر 2023ء کے ساتھ کریں تو Consumer Price Index کی سابقہ ریڈنگ 1.7 فیصد تھی۔ آج ریلیز ہونے والی رپورٹ میں Core CPI کی شرح Headline Inflation سے بھی کم رہی اور 1.2 فیصد کے ساتھ گذشتہ تین سالوں میں کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ  بھی یہ 1.5 فیصد تھی۔

USDCHF کا ردعمل.

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں مندی  ریکارڈ کی جا رہی ہے کیونکہ Inflation  میں کمی سے SNB کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ۔  اس کے مقابلے میں اختتام ہفتہ سے  سے دفاعی انداز اپنائے نظر آنیوالا USD  آج  0.8800 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

USDCHF میں 0.8800 سے اوپر تیزی ، Swiss CPI جنوری میں 1.3 فیصد پر آ گئی.
USDCHF

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button