پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔۔ عید الاضحی کے بعد پہلا کاروباری دن تیزی کے رجحان پر ختم۔

کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد پہلا دن زبردست تیزی کے رجحان پر اختتام پزیر ہوا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 518 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41862 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں پچھلے کاروباری ہفتے کی نسبت بہتر والیوم دیکھنے کو ملا۔ شیئر بازار میں مجموعی طور پر 16 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا۔ جبکہ ا کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی ناردرن پائپ لائنز لیمیٹڈ دوسرے اور ننانوے لاکھ شیئرز کے ساتھ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن تیسرے نمبر پر رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button