Nikkei225 میں گراوٹ، دیگر ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

آج ایشیائی اسٹاکس (Asian Stocks) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں رسک فیکٹر کی واپسی، کئی ممالک کے مرکزی بینکوں (Central banks) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں متوقع اضافہ اور اپنی کرنسیز کی سپورٹ کے لئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا اعلان ہے۔ جبکہ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے اگرچہ مانیٹری پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم فوریکس مارکیٹ میں مداخلت کی پالیسی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد جاپانی ین (JPY) کی قدر میں تو بہتری نظر آ رہی ہے تاہم اسٹاکس رسک فیکٹر کی وجہ سے گراوٹ کے شکار ہوئے ہیں۔ Nikkei225 انڈیکس 392 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26308 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 26368 سے 26592 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) میں 1.47 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کا Topix بھی 17 پوائنٹس نیچے 1917 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

چینی مارکیٹس (Chinese Markets) میں ملا جلا رجحان اور سست روی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ عالمی اسٹاکس میں مندی کی لہر یہاں اثرانداز ہوئی ہے۔ Shanghai Composite انڈیکس محض 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3230 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کی ٹریڈنگ رینج 3210 سے 3237 تک 27 پوائنٹس کے درمیان محدود ہے۔ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں شنگھائی کیپیٹل مارکیٹ کی نسبت قدرے تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ SZI اسوقت 67 پوائنٹس کے اضافے سے 11878 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس میں شیئر والیوم بھی دیگر چینی مارکیٹس سے زیادہ بہتر ہے۔ Hang Seng میں بھی عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں گراوٹ کی وجہ سے ملے جلے انداز میں ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 5 پوائنٹس اوپر 21684 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 21383 اور بلند ترین لیول 21754 ہے۔ جبکہ شیئر والیوم بھی معمول سے کم ہے۔ اسوقت تک 92 کروڑ ڈالرز کا لین دین ہوا ہے۔

دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ KOSPI میں محض 5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ کوریائی انڈیکس 2374 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Straight Times Index آج 15 پوائنٹس کی کمی سے 3273 کی سطح پر موجود ہے۔ دوسری طرف KLCI اپنی گذشتہ روز کی سطح 1494 پر کم شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر Taiwan Weighted Index میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انڈیکس محض 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14932 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ NiFTY50 میں قدرے مندی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18120 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button