بلوچستان میں NRL کی نئی Copper اور Gold دریافت، پاکستان کے لیے اقتصادی گیم چینجر

A Strategic Breakthrough with Economic Promise for Pakistan's Mining Future

بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع Reko Diq کے بعد، اب ایک اور بڑی معدنی دریافت منظرِ عام پر آئی ہے۔ National Refinery Limited یعنی NRL   نے Copper-Gold کی ایک بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کی معدنیات پر مبنی معیشت کے لیے نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ دریافت اکتوبر 2023 میں ملنے والی ایک Exploration Lease کے تحت ہوئی، جو کہ "Tang Kaur” کے مقام پر کی گئی ڈرلنگ کے ذریعے سامنے آئی۔

PSX میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق NRL کی یہ دریافت نہ صرف Copper-Gold کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مستحکم کر سکتی ہے. بلکہ یہ ملک کی معیشت کے لیے ایک دیرپا مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ چاغی جیسے پسماندہ علاقے میں ایسے بڑے منصوبے نہ صرف مقامی سطح پر خوشحالی لاتے ہیں. بلکہ ملک بھر میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے دروازے کھولتے ہیں۔

اگر یہ منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں. تو مستقبل میں پاکستان معدنیات کی Global Supply Chain میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

ڈرلنگ کے نتائج اور معدنی معیار

NRL نے اب تک 13 Diamond Drill Holes مکمل کیے ہیں جن کی مجموعی گہرائی 3,517 میٹر ہے۔ ابتدائی 6 ڈرلز (1,500 میٹر) کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں. جن میں 48 سے 148 میٹر تک کے Mineralized Zones کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان زونز میں Copper کی اوسط مقدار 0.23% سے 0.48%، Gold کی مقدار 0.09 سے 0.14 گرام فی ٹن، اور Silver کی مقدار 1.30 سے 6.21 گرام فی ٹن کے درمیان ہے۔ اس کے نتیجے میں Copper Equivalent کی شرح 0.28% سے 0.56% تک بنتی ہے۔

یہ معدنی نظام شمال، مشرق، اور گہرائی کی سمت میں ابھی مزید دریافت کے لیے کھلا ہوا ہے. جس کا مطلب ہے کہ ابھی مزید وسائل کی موجودگی کا قوی امکان موجود ہے۔

Tang Kaur میں مزید Advanced Drilling کا آغاز مئی 2025 میں ہوگا. جس کے بعد سال کے اختتام تک NI 43-101 Technical Report تیار کی جائے گی۔ اس رپورٹ کے بعد اگلے 3 سے 4 سال تفصیلی Exploration پر مشتمل ہوں گے. جس کے نتیجے میں Feasibility Studies کی تیاری ممکن ہوگی۔ اس دوران دیگر علاقوں میں بھی تلاش جاری رکھی جائے گی. تاکہ مزید مواقع دریافت کیے جا سکیں۔

Lead-Zinc کی تلاش اور ویلیو چین کی حکمتِ عملی

NRL نے حال ہی میں Lead-Zinc کی تلاش کے لیے بھی ایک نیا Exploration Lease حاصل کیا ہے. جو کہ ایک معروف ذخیرے کے قریب واقع ہے۔ یہاں پہلے ہی ایک Bankable Feasibility Study مکمل ہو چکی ہے۔ اب NRL ایک جامع Metal Value Chain کا مطالعہ کر رہی ہے. تاکہ Downstream Processing کی معاشی فعالیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

سماجی ترقی، مقامی شراکت داری اور ملازمتیں

NRL مقامی آبادی کو اپنے منصوبے کا کلیدی حصہ سمجھتی ہے۔ کمپنی صاف پانی، تعلیم، صحت، اور مقامی کاروبار کے فروغ جیسے شعبوں میں سرگرم ہے۔ موجودہ وقت میں مقامی Employment Rate 90 فیصد سے زائد ہے. جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے۔ مزید برآں، NRL کی Industry-Academia Collaboration سے مقامی اداروں کو تحقیق اور تربیت کے نئے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔

حکومتی تعاون اور مستقبل کی سرمایہ کاری

NRL اس وقت Government of Balochistan اور Special Investment Facilitation Council (SIFC) کے ساتھ مل کر مزید دو Copper-Gold Exploration Licenses حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان منصوبوں کے لیے ایک سو ملین ڈالر کا Exploration Fund بھی مختص کیا گیا ہے. جس کے تحت مزید مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ، NRL نے Oil and Gas Development Company (OGDC) کے ساتھ بھی ایک MOU پر دستخط کیے ہیں. تاکہ نئی حاصل کردہ لیزز پر مشترکہ کام کیا جا سکے. جو کہ پاکستان میں توانائی اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کی ایک بڑی مثال ہے۔

Source: NRL – Stock quote for National Refinery Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button