OGDCL گذشتہ کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر

بنیادی تجزیہ

دسمبر 2022ء کے وسط سے ہی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کے اسٹاکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ آج نئے سال کے پہلے کاروباری سیشن کے دوران بھی اس مومینٹم کا تسلسل جاری ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDCL) کے شیئرز کی غیر معمولی خرید و فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج PSX کے مجموعی مثبت رجحان کے ساتھ اس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔ اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ IMF کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے لئے اپنے پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی آئی ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد OGDCL کے Bulls مزید متحرک ہو گئے ہیں اور یہ 80 روپے فی شیئر کی اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ پروز کی Closing سے نیچے 79 روپے 10 پیسے کی سطح سے کیا۔ لیکن اس کے کے بعد یہ شروع میں ہی مثبت زون میں داخل ہو کر 80.00 کے بینچ مارک سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 82.65 تک پہنچا۔ تاہم اسوقت یہ 2 روپے 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81 روپے 76 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 3 روپے 92 پیسے اوپر 85.63 اور Lower Lock بھی 9 روپے نیچے 73.69 ہے۔ اسوقت تک اس میں 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ للیں تو پہلی نفسیاتی سطح 82 ہے جس کے یہ بالکل قریب آ چکا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر پہلی مزاحمتی حد 82.30 ہے اور دوسری حد 83.60 کی نفسیاتی سطح ہے جو کہ آج کے Upper Cap سے اوپر ہے، جسے عبور کرنے کی صورت میں 85 کے نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی انتہائی Bullish زون ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 81.30, 79.60 اور 78.30 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button