OPEC+ کی پیداوار میں کمی، US-China Trade Deal اور عالمی Crude Oil Market میں نیا موڑ

prices eye breakout as OPEC+ cuts output and US supply growth slows

OPEC نے 2025 اور 2026 کے لیے عالمی Oil Demand Growth کی پیشگوئی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جو کہ مارکیٹ میں موجود غیر یقینی صورتحال اور عالمی معیشت کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک محتاط قدم ہے۔ تنظیم کا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ موجودہ معاشی اشاریوں کو ایک "انتظار کرو اور دیکھو” کی حکمت عملی کے تحت مانیٹر کر رہی ہے۔

US-China Trade War میں نرمی اور اس کے اثرات

گزشتہ 90 دنوں کا US-China Trade Deal عالمی تجارت میں استحکام کا عندیہ دے رہا ہے۔ یہ پیشرفت نہ صرف جغرافیائی کشیدگی میں کمی کا اشارہ ہے. بلکہ Crude Oil Market کے لیے بھی خوش آئند ہے. کیونکہ بہتر تجارتی تعلقات سے عالمی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔

اس صورتحال میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور مارکیٹ کے رویے میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مارکیٹ اس وقت ایک اہم Resistance Zone پر ہے. لیکن Breakout اور نئی بلندیاں اب زیادہ ممکن دکھائی دیتی ہیں۔

Non-OPEC+ ممالک کی سپلائی اور سرمایہ کاری میں کمی

OPEC نے اپنے تازہ ترین تجزیے میں کہا ہے کہ Non-OPEC+ Oil Supply میں اس سال 800,000 بیرلز کا اضافہ متوقع ہے. جو کہ پہلے 900,000 بیرلز یومیہ بتایا گیا تھا۔ مزید یہ کہ 2025 میں Exploration & Production Investment میں 5% کمی کا امکان ہے. جو Crude Oil Prices کے لیے مثبت اشارہ ہو سکتا ہے. کیونکہ کم سرمایہ کاری مستقبل میں رسد کو محدود کر سکتی ہے۔

امریکی Oil Supply Growth میں کمی

2025 کے لیے Total US Oil Demand Growth کا تخمینہ 400,000 بیرلز یومیہ سے کم کر کے 300,000 بیرلز کر دیا گیا ہے۔ یہ کمی ممکنہ طور پر WTI Crude Oil کی قیمتوں میں استحکام لانے کا باعث بن سکتی ہے. کیونکہ امریکی پیداوار میں کمی مارکیٹ کی فراہمی کو متاثر کرے گی۔

اپریل میں OPEC+ Crude Output میں کمی

رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 میں OPEC+ Crude Output اوسطاً 40.92 MBPD رہی، جو مارچ کے مقابلے میں 106,000 BPD کم ہے۔ یہ کمی مارکیٹ کو مزید سخت کر سکتی ہے، خاص طور پر جب مانگ میں اضافہ ہو رہا ہو۔ اس رجحان سے Oil Market میں ممکنہ Bullish Breakout کی توقع کی جا سکتی ہے۔

US-China Trade Deal کی بنیاد پر تجارتی تعلقات میں بہتری اور OPEC+ کی جانب سے پیداوار میں کمی، دونوں عوامل مل کر Crude Oil Market کو نئی بلندیوں کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے یہ وقت احتیاط مگر پر امیدی کا ہے. جہاں مارکیٹ کسی بھی وقت Breakout کی طرف جا سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button