PSX کی Bullish Rally کا جائزہ

بنیادی جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سال 2022ء کے آخری ہفتے کا آغاز مثبت سطح پر ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سیاسی افق پر دیکھی جانیوالی بے یقینی کی صورتحال کسی حد تک واضح ہو چکی ہے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد ڈی۔نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی تھی اور عدالت نے انہیں انکے عہدے پر بعض شرائط کے ساتھ بحال کرنیکا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مثبت اثرات پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگرچہ World Bank نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے 1.70 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے تاہم اس سے ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونیکی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 40032 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران PSX میں مجموعی طور پر 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ KSE30 میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس 158 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14758 کی سطح پر آ گیا ہے۔ تھرٹی انڈیکس اسوقت تک 85 لاکھ شیئرز کا حجم سمیٹ چکا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج آغاز میں ہی KSE100 انڈیکس نے 40 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر لیا ہے۔ جس سے اوپر اسکی پہلی مزاحتمی حد (Resistance Level) 40100 جبکہ دوسری مزاحمتی حد (R2) 40500 اور تیسری 40700 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 39800، 39400 اور 39100 ہیں۔ تیسری مزاحمتی حد (R3) انڈیکس کے لئے Bullish چینل کا دروازہ کھول دے گی جبکہ گراوٹ کی صورت میں تیسری سپورٹ یعنی 38100 اسے Bearish ایریا میں پہنچا دے گی۔ اسوقت تک PSX میں مجموعی طور پر 17991 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ آغاز میں محض 60 فیصد کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 169 کی قدر میں تیزی، 27 کی قدر میں کمی اور 4 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 70 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکے لئے 40100 اور 40500 کی مزاحمتی حدود کے درمیان اتار چڑھاؤ کو ٹریڈنگ رینج رہنے کا اشارہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا محور موجودہ سطح پر 40100 کی سطح اور خریداری کا موزوں ترین لیول ظاہر ہو رہا ہے۔ اس سطح کے قریب 7 ملیئن سے زائد شیئرز کی خریداری ہو چکی ہے۔ آج یہ اپنی 7DMA کے بالکل اوپر آ گیا ہے لیکن ابھی بھی 21 اور 50 دنوں کی Moving Averages سے نیچے ہے۔

اگر KSE30 انڈیکس کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 14900, 15300 اور 15600 ہیں جبکہ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 14700، 14400 اور 14100 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز تھرٹی انڈیکس کو 70 فیصد Bullish, 25 فیصد Bearish اور 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 14700 کی سطح کو خریداری کا موزوں ترین لیول ظاہر کر رہے ہیں۔ KSE30 آج اپنی 7 روزہ Moving Average یعنی 7DMA سے اوپر، 21DMA کے بالکل قریب ہے جو کہ 15100 کی سطح ہے جبکہ 50DMA سے نیچے ہے۔ واضح رہے کہ اسکی 50 روزہ Moving Average اسکی دوسری مزاحمتی حد (R2) سے اوپر 15450 پر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button