سال 2022ء کے آخری معاشی دن کے واقعات کا جائزہ

آج جمعہ 30 دسمبر 2022ء ہے۔ آج عالمی مارکیٹس میں رواں سال کا آخری کاروباری دن ہے۔ آج کے دن کی معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے سنگاپور کی نومبر 2022ء کی Bank Lending Report کے اجراء سے ہو گا۔ جبکہ 7.00 بجے ترکی کی ٹریڈ بیلنس رپورٹ برائے نومبر 2022 جاری کی جائے گی۔ اسی وقت درآمدات (Imports) اور برآمدات (Exports) کے ڈیٹا کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ برطانیہ کی سالانہ Nationwide Housing Prices کی رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے جاری ہو گی۔ یورپی ایریا کا دسمبر 2022ء میں افراط زر (Inflation) کی ابتدائی رپورٹ (تخمینہ) 8.00 بجے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت یورپی زون کی ہی اکتوبر 2022ء کی Current Account Report بھی ریلیز کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار یورو اور یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہوں گے۔

امریکی ریاست شکاگو کی PMI رپورٹ کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 14.45 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ اس کے بعد آج کے دن کے آخری ایونٹس میکسیکو کی نومبر 2022 کی Fiscal Balance رپورٹ 21.00 بجے اور اسی وقت چین کی سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ کا اجراء ہو گا جس کے ساتھ ہی سال 2022ء میں عالمی مارکیٹس کی معاشی و کاروباری سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گی اور اگلے معاشی دن کا آغاز 2023ء میں ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button