پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL): مسلسل Bullish اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے۔

بنیادی جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریفائنری سیکٹر میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہے۔ ماری پیٹرولیم کی طرف سے دریافت کردہ ان ذخائر میں پہلے سے موجود ذخائر سے کہیں زیادہ تیل و گیس کی پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی طرف سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) سمیت تمام ریفائنریز کے واجبات کی ادائیگیوں کے فیصلے کے اس سیکٹر کی تمام کمپنیز پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) اس سیکٹر کا ایک بڑا نام ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 10 روپے 45 پیسے اور بلند ترین لیول 20 روپے 39 پیسے رہا ہے جبکہ اسوقت اسکے اسٹاکس کی قدر PSX میں شدید مندی کے باوجود گذشتہ روز کی قیمت دے 17 پیسے اوپر 13 روپے 98 پیسے فی شیئر ہے۔ اس کا قیام مئی 1960ء کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 87 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 63 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 22 کروڑ 39 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35.4 فیصد بنتے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔ جو کہ اسکا 2018ء کا لیول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج PRL اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر، جبکہ 21 روزہ Moving Average کی 80 فیصد ٹرینڈ لائن سے اوپر ہے۔ جبکہ یہ 50DMA کا 65 فیصد حاصل کر چکا ہے۔ اسوقت تک یہ 1 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے ۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 14.00، 14.25 اور 14.45 ہیں جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 13.85, 13.55 اور 13.25 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح PRL کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 13.90 کے قریب Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جو کہ اس کی خرید کا محور ہے جبکہ اس کا فروخت کا Pivot 14 روپے 25 پیسے کہ سطح ہے۔. Holding کے ساتھ اسکی فروخت کا ٹارگٹ 20 روپے فی شیئر کی سطح ہے۔ آج اگر اسکا اختتامیہ (Closing) 14 روپے سے اوپر ہوئی تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 کی سطح پر آ جائے گا جس سے آنیوالے دنوں میں یہ مزید Bullish مومینٹم جاصل کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button