Pakistan Budget 2025-26: پیش Tax relief اور Growth Target کے ساتھ معاشی سمت کا تعین
Tax Cuts, Economic Stability, and Increased Development Spending Define Budget

Pakistan Budget 2025-26 میں حکومت نے Salaried Class کو ریلیف دیتے ہوئے Tax Slabs میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لئے بلند Growth Rate Target بھی مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایک Fair And Sustainable Economy کی تشکیل ہے. جس میں وہ لوگ سب سے پہلے فائدہ اٹھائیں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
خاص طور پر 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر Income Tax کی شرح 5% سے کم کر کے 2.5% کر دی گئی ہے. جبکہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ والوں کے لیے شرح 15% سے گھٹا کر 11% کر دی گئی ہے۔
اعلی آمدنی پر بھی سہولت، Brain Drain کے خلاف قدم
22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن والے افراد پر Income Tax اب 25% کی بجائے 23% ہوگا. اور وہ افراد جو 10 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں، ان کے لیے Additional Tax میں 1% کمی کی گئی ہے۔ یہ اقدام Brain Drain کو کم کرنے کی ایک حکومتی کوشش کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ملک کا نیا Growth Rate اور GDP Surplus
وزیر خزانہ نے Pakistan Budget 2025-26 تقریر میں اس بات کا انکشاف کیا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 4.2% Growth Rate Target مقرر کیا ہے. جو کہ پچھلے سال کے 2.7% کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ اس سال GDP Surplus بھی 2.4% رہا جبکہ Inflation Rate کم ہو کر 4.7% تک آ گئی۔
Remittances میں زبردست اضافہ.
محمد اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال میں Current Account Surplus تقریباً 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے. اور Remittances کا تخمینہ 37-38 ارب ڈالر کے درمیان ہے. جو ملکی معیشت میں غیر معمولی بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
حکومتی آمدنی اور FBR Tax Collection Target
Pakistan Budget میں FBR کا نیا Tax Collection Target بھی نمایاں اضافے کے ساتھ 14.13 کھرب روپے رکھا گیا ہے. جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 19% زیادہ ہے۔ اس میں 6.9 کھرب روپے Direct Taxes اور 7.2 کھرب روپے Indirect Taxes شامل ہیں. جبکہ Non-Tax Revenue کا ہدف کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ترقیاتی منصوبے اور Development Spending کا نیا وژن
حکومت نے Public Sector Development Programme (PSDP) کے لیے 1 کھرب روپے مختص کیے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبے مکمل کیے جا سکیں۔ توانائی کے شعبے میں 47 منصوبوں کے لیے 90.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
دفاع، پنشن اور سبسڈی: بڑھتا ہوا Defence Budget
Defense Budget کو بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس سال اس میں 20% اضافہ کر کے 2.55 کھرب روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح Pensions کے لیے 1,055 ارب Subsidies کے لیے 1,186 ارب اور Grants کے لیے 1,928 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
غربت کے خلاف اقدام: BISP کی فنڈنگ میں اضافہ
Benazir Income Support Programme (BISP) کے لیے مختص رقم 716 ارب روپے کر دی گئی ہے. جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 21% زیادہ ہے۔ اس سے غریب اور نچلے طبقے کو بہتر سہارا ملے گا۔
نجکاری اور عالمی رسائی: PIA، Roosevelt Hotel اور Panda Bonds
وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ PIA اور Roosevelt Hotel کی نجکاری آئندہ مالی سال مکمل کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ Panda Bonds کے اجراء کے ذریعے Chinese Capital Markets تک رسائی حاصل کی جائے گی. جو پاکستان کے لیے ایک نیا Capital Inflow Avenue ہو گا۔
Source: Associated Press of Pakistan https://www.app.com.pk/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔