Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
پاکستان معیشت

KP میں گورنر راج اور ایمرجنسی، آج PSX کی نبض پر اثرانداز ہونیوالے سب سے بڑے عوامل

★اہم نکات

  • •مارکیٹ پر فوری دباؤ: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاروں کی نفسیات پر منفی اثر پڑے گا، جس سے فروخت کا دباؤ (Selling Pressure) بڑھ سکتا ہے۔
  • •ترجیحی حکمت عملی: ماہرین کے مطابق سرمایہ کار یا تو پہلے سے ہولڈ کی گئی پوزیشنز فارغ کریں گے یا نئی خریداریاں روک کر سائیڈ لائن (Side line) رہنے کو ترجیح دیں گے۔
  • •کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کا اثر: صوبے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی معطلی سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد (Investor Confidence) کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
  • •مستقبل کا لائحہ عمل: احتجاج کی کالز اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ (Volatility) برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Robina Adeel
Robina Adeel ←

63 مشاہدات

خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، حکومتی فیصلے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے PSX پر ممکنہ اثرات

آج PSX میں نئے کارباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔ تاہم اس بار اسٹاک مارکیٹ میں معمول کی سرگرمیوں میں اختتام ہفتہ کو پیش آنیوالے سیاسی واقعات کا معاشی ردعمل آنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبہ خیبر بختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو غیر فعال کر دیا۔ جس کے بعد صوبے میں انٹرنیٹ اور بعض جگہوں پر موبائل نیٹ ورکس بھی بند کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی اور انکی کابینہ کے بیشتر ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ تاہم وفاقی وزراء اور صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ اتوار کے روز یہ سیاسی ایڈونچر تو ہو گیا۔ تاہم اس کا معاشی پہلو بھی ہے اور ان کا اندازہ آج ہو گا ان واقعات پر پاکستانی کیپٹیل مارکیٹ اور بالخصوص PSX اس پر کیسے ردعمل دیتے ہیں اس کا اندازہ اب سے چند گھنٹے کے بعد ہو گا۔

تاہم معاشی ماہرین اور اردو مارکیٹس کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز کے یہ واقعات آج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نفسیات پر حاوی رہیں گے اور سرمایہ کار یا تو اپنی ہولڈ کی ہوئی پوزیشنز فروخت کریں گے یا پھر سائیڈ لائن ہونے کو ترجیج دیں گے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا پہلا دن، تعلیمی ادارے، موبائل نیٹ ورکس اور شاہراہیں بند

صدرِ پاکستان کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا پہلا دن صوبے میں عوامی سرگرمیوں اور معاشی نقل و حرکت کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت متعدد اضلاع میں اتوار سے ہی موبائل انٹرنیٹ، پی ٹی سی ایل اور دیگر مواصلاتی خدمات معطل کر دی گئیں، جبکہ کئی علاقوں میں موبائل سگنلز اور وائی فائی کی سہولت بھی شدید متاثر رہی۔

انتظامی اقدامات کے تحت ڈپٹی کمشنر پشاور نے پیر 12 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات کو بند رکھنے کا باضابطہ اعلان جاری کیا۔ اس کے علاوہ پشاور کینٹ اور دیگر اہم انتظامی علاقوں کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا، جبکہ ان مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

شہر میں عوامی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سروس معطل کر دی گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں، ملازمین اور کاروباری افراد کی آمد و رفت محدود ہو گئی ہے۔ مواصلاتی خدمات کی بندش، تعلیمی اداروں کی تعطیل اور شاہراہوں کی ناکہ بندی کے باعث روزمرہ زندگی اور تجارتی سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر ان اقدامات کے باعث خیبر پختونخوا میں انتظامی، تعلیمی اور معاشی سرگرمیاں عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ اس صورت حال کے نتیجے میں کاروباری طبقے کی سرگرمیوں، اشیا کی نقل و حمل اور شہریوں کے معمولات پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

کیا صوبائی ایمرجنسی اور گورنر راج سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہو سکتی ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں موڑ اور تبدیلیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں، لیکن جب بھی ملک کے کسی اہم صوبے میں آئینی ایمرجنسی (Emergency) یا گورنر راج (Governor's Rule) نافذ کیا جاتا ہے، تو اس کا سب سے پہلا اور براہ راست اثر ملک کی کیپٹل مارکیٹ (Capital Market) پر پڑتا ہے۔

خیبرپختونخوا (KP) میں صدر مملکت کی منظوری کے بعد نگران سیٹ اپ اور گورنر راج کے نفاذ، وزیر اعلیٰ سمیت اہم قیادت کی حفاظتی تحویل اور مواصلاتی خدمات کی معطلی جیسے واقعات نے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

جب بھی کسی ملک میں سیاسی تناؤ اور انتظامی تبدیلیاں غیر متوقع طور پر سامنے آتی ہیں، تو فنانشل مارکیٹس سب سے پہلے 'رسک آف' (Risk-off) موڈ میں چلی جاتی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی معطلی، گورنر راج کا نفاذ، اور صوبائی دارالحکومت میں فورسز کی تعیناتی جیسے اقدامات نے مارکیٹ پارٹیسیپنٹس کے لیے رسک فیکٹر (Risk Factor) کو بڑھا دیا ہے۔

عام طور پر، ایسی صورتحال میں PSX میں پینک سیلنگ (Panic Selling) دیکھی جاتی ہے۔ جب سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، تو ملکی اور غیر ملکی دونوں طرح کے بڑے فنڈز اپنے پورٹ فولیو کو محفوظ بنانے کے لیے ان اسٹاکس کو فروخت کرتے ہیں جن میں زیادہ لیکویڈیٹی (Liquidity) ہوتی ہے۔

حاصل کلام

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ نے ماضی میں بھی متعدد بار سخت سیاسی بحرانوں، ایمرجنسیوں اور آئینی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ اور سیاسی رہنماؤ ں کی گرفتاریوں کا معاملہ بلا شبہ قلیل مدتی (Short term) دباؤ کا باعث بنے گا۔ تاہم، مارکیٹ کی طویل مدتی سمت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی انتظامیہ حالات کو کس حد تک جلد معمول پر لاتی ہیں۔

ایک تجربہ کار مارکیٹ آبزرور کے طور پر، مشورہ یہی ہے کہ جذباتی فیصلوں سے پرہیز کریں اور مارکیٹ کے طوفان کے تھمنے کا انتظار کریں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال سے PSX میں بڑی مائلڈ یا شدید کریکشن آئے گی؟ اپنے خیالات کا اظہار نیچے کمنٹس میں کریں۔

انتباہ

Urdu Markets پر موجود تمام خبریں، تجزیے اور مارکیٹ انفارمیشن صرف معلوماتی اور تعلیمی مقصد کے لیے ہیں۔ کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری سے پہلے اپنی تحقیق ضرور کریں اور ضرورت پڑنے پر معاشی ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں۔ مارکیٹ تیزی سے بدل سکتی ہے، اس لیے ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏
”
Robina Adeel

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

3 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں