Bitcoin Vegas 2025 کے دوران پاکستان کا پہلا Strategic Bitcoin Reserve لانچ
Bilal Bin Saqib unveils bold Crypto move with international support.

لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی عالمی شہرت یافتہ Bitcoin Vegas 2025 کانفرنس کے دوران ایک حیران کن لمحہ اس وقت آیا جب Pakistan Crypto Council (PCC) کے سی ای او اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے Blockchain اور Digital Assets, بلال بن ثاقب نے پاکستان کی پہلی سرکاری Strategic Bitcoin Reserve کا باقاعدہ اعلان کیا۔
عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی: بلال بن ثاقب کا تاریخی اعلان.
بلال بن ثاقب جو حال ہی میں وزیر مملکت کا درجہ حاصل کر چکے ہیں. نے یہ اقدام صرف علامتی نہیں بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ پاکستان اب Bitcoin, Cryptocurrency اور Digital Assets کی دنیا میں صرف تماشائی نہیں بلکہ ایک فعال کھلاڑی بن چکا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی نئی Crypto Economy میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان کی نمائندگی.
اس تقریب میں صرف Crypto Industry کے ماہرین ہی نہیں بلکہ بڑے سیاسی نام بھی موجود تھے. جن میں US Vice President JD Vance, Eric Trump اور Donald Trump Jr. شامل تھے۔ ان عالمی رہنماؤں کی موجودگی نے پاکستان کے اس اعلان کو نہ صرف اہمیت دی. بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی۔
پاکستان کی نئی حکمت عملی: Bitcoin کے ذریعے معیشت کا استحکام.
پاکستان کا یہ Strategic Bitcoin Reserve صرف ایک ذخیرہ نہیں. بلکہ ایک نئی مالی حکمت عملی کی بنیاد ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف Currency Stabilization بلکہ مستقبل میں Digital Trade, International Crypto Payments اور Remittance Channels کو وسعت دینا بھی ہے۔ بلال بن ثاقب نے واضح کیا کہ یہ قدم پاکستان کو عالمی Blockchain Infrastructure میں شامل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔
سرمایہ کاری کے مواقع: عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع
بلال بن ثاقب نے اپنی تقریر میں دنیا بھر کے Crypto Investors کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نیا Crypto Framework، Tax Incentives اور Regulatory Clarity عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اب ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں نہ صرف سرمایہ کاری محفوظ ہو گی بلکہ Growth Potential بھی بے حد ہوگا۔
پاکستان میں Crypto Market کا اندازاً 25 ارب ڈالر سے زائد کا حجم ہے. جو تاحال غیر رسمی اور غیر منظم ہے۔ PDAA کا قیام اس مارکیٹ کو نہ صرف ریگولیٹ کرے گا. بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی ایک واضح اور قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔ یہ اقدام Financial Inclusion کو فروغ دے گا. جہاں نوجوان، اسٹارٹ اپس، اور ٹیکنالوجی کے ماہرین Blockchain Technology کے ذریعے مالیاتی ترقی میں کردار ادا کر سکیں گے۔
Source: Official Website of Binance https://www.binance.com/en/square/post/24870409644770
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔