Pakistan Stock Exchange نے Investor Alert جاری کر دیا، سرمایہ کاروں کے لیے احتیاطی تدابیر.

PSX Warns to Exercise Caution When Delegating Trade Authority

Pakistan Stock Exchange (PSX) نے Investor Alert جاری کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے Trade Orders کو Securities Brokers کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے سپرد کرنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ اقدام سرمایہ کاروں کے مالی مفادات کے تحفظ اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

Authorized Individuals کے انتخاب کے لیے گائیڈ لائنز

PSX نے تجویز دی ہے کہ سرمایہ کار صرف ایسے افراد کو Trade Orders دینے کی اجازت دیں جنہیں وہ ذاتی طور پر جانتے ہوں اور جو Stock Market کی حرکیات، مالیاتی تجزیہ اور متعلقہ تجربہ رکھتے ہوں۔ ایسا فرد سرمایہ کار کے Financial Objectives اور Risk Tolerance سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

اگرچہ عام طور پر خاندان کے کسی فرد کو اس ذمہ داری کے لیے منتخب کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے. تاہم اگر کوئی تیسرا فرد منتخب کیا جا رہا ہے تو مکمل جانچ پڑتال ضروری ہے۔ PSX نے خاص طور پر خبردار کیا ہے. کہ Social Media پر موجود افراد، جو غیر حقیقی منافع یا بغیر کسی خطرے کے بلند ترین منافع کی یقین دہانی کراتے ہیں، ان پر بھروسہ نہ کیا جائے۔ مزید برآں، Securities Broker کے نمائندے کو Authorized Person مقرر کرنے کی اجازت نہیں. کیونکہ یہ مفادات کے تصادم اور Regulatory Restrictions کی خلاف ورزی کا باعث بن سکتا ہے۔

Investor Alert، کے مطابق سرمایہ کاروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے. کہ وہ Authorized Person کے ماضی کے تجارتی تجربے اور مالیاتی ریکارڈ کو اچھی طرح جانچیں۔ کسی بھی قسم کے Legal Disputes, Regulatory Violations یا مشتبہ سرگرمیوں کی موجودگی میں، ایسے فرد کو ذمہ داری تفویض کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

سرمایہ کاروں کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ Securities Broker سے تمام مطلوبہ معلومات اور شرائط و ضوابط واضح طور پر سمجھ لیں۔ اگر ممکن ہو تو، Authorized Person کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مخصوص حد مقرر کی جائے.

سرمایہ کاروں کے لیے اہم نکات

Investor Alert میں کہا گیا ہے کہ Trade Authority تفویض کرنے سے پہلے سرمایہ کاروں کو درج ذیل اقدامات کو یقینی بنانا چاہیے:

  • ایک باضابطہ معاہدہ تحریری طور پر ترتیب دیا جائے اور دونوں فریقین کے دستخطوں کے ساتھ مکمل ہو۔
  • Securities Broker کو معاہدے کی ایک کاپی فراہم کی جائے. جس کے ساتھ Authorized Person کی تفصیلات، جیسے CNIC, رابطہ نمبر، اور بروکر کی پالیسی کے مطابق درکار دیگر دستاویزات بھی شامل ہوں۔

Investor Responsibilities اور Risk Management

PSX نے واضح کیا ہے کہ سرمایہ کار اپنے مقرر کردہ افراد کے ذریعے کیے گئے تمام لین دین کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ Trade Authority تفویض کرنے سے بعض اوقات سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. جیسے مالیاتی بدعنوانی، Misuse of Funds اور مفادات کا ٹکراؤ۔ ان خطرات سے بچنے کے لیے سرمایہ کاروں کو درج ذیل اقدامات اپنانا چاہیے:

  • اپنے Trading Activities کی مسلسل نگرانی کریں اور ہر سہ ماہی میں Account Statements کا جائزہ لیں۔
  • کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا تضاد کی صورت میں فوراً Authorized Person, Securities Broker یا متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔
  • Stock Market Regulations اور قانونی تقاضوں سے باخبر رہیں. تاکہ کسی ممکنہ مالی نقصان یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

Authorization کی منسوخی

سرمایہ کاروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے مقرر کردہ فرد کی Trade Authorization منسوخ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں اپنے Securities Broker کو تحریری طور پر اطلاع دینی ہوگی. تاکہ Authorized Person کی رسائی فوری طور پر محدود کی جا سکے۔ تاہم، جب تک منسوخی کو رسمی طور پر نافذ نہیں کیا جاتا. اس دوران کیے گئے تمام Trade Orders قانونی تصور کیے جائیں گے۔

Pakistan Stock Exchange  نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ سرمایہ کار ہوشیار رہیں. اور اپنی مالیاتی پوزیشن کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس میں ہونے والی تمام Trade Activities سے مکمل طور پر آگاہ اور قابو میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button