Pakistan Stock Exchange میں تیزی، KSE 100 Index نے 120,000 کی حد عبور کر لی.

Market rallies as electricity price cuts boost investor confidence

Pakistan Stock Exchange میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے. جس میں KSE100 Index نے پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کی۔ اس تاریخی کامیابی کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے Electricity Prices میں کمی کے اعلان کے بعد ہوا. جس نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھا دیا اور  Stock Market کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

وزیراعظم کا اعلان اور Electricity Prices میں کمی 

گزشتہ روز جب وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے Electricity Prices میں فی یونٹ 7.41 روپے کی کمی کا اعلان کیا. تو اس کے نتیجے  آج  سرمایہ کاروں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ان کے مطابق، صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں 7.69 روپے کمی کی گئی. جو ملک کی معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی KSE100 Index نے 1700 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نئی تاریخ رقم کی. اور 120,629.27 Points تک پہنچا، جو ایک ریکارڈ تھا۔  KSE100 کی اس تیز رفتار ترقی کے دوران سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، اور OMCs کے اسٹاکس میں بھی زبردست خریداری دیکھنے کو ملی. جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا۔

 معاشی ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے Electricity Prices میں فی یونٹ 7.41 Rupees کی کمی کا اعلان، اور صنعتی صارفین کے لیے 7.69 Rupees کی کمی نے Pakistan Stock Exchange میں جوش و خروش پیدا کیا۔ اس کمی کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے درمیان مثبت ردعمل پیدا کیا. اور KSE100 Index کو نئی بلندیاں تک پہنچایا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معیشت میں بہتری کے ساتھ Electricity Prices میں مزید کمی کی جائے گی۔

Pakistan Stock Exchange کی شاندار کارکردگی

اس تیز رفتار ترقی میں اہم شعبوں کی خریداری کا خاص اثر تھا. جن میں ARL, NRL, MARI, PPL, DGKC, HBL, MCB, MEBL, NBP اور UBL جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ ان حصص میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا. جو کہ KSE 100 Index کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ سب حکومتی اقدامات کی بدولت ممکن ہوا. جن کے تحت Electricity Prices میں کمی اور Circular Debt کے حل کی یقین دہانی کی گئی. جس نے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کیا اور انھیں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

KSE100 Index as on 4th April 2025
KSE100 Index as on 4th April 2025

Global Stocks کا اثر اور پاکستان کا مقابلہ

اگرچہ Global Stocks میں مندی کا رجحان تھا، جہاں Nikkei Index میں 3.6 فیصد کمی آئی، اور جاپانی اسٹاکس اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے، لیکن Pakistan Stock Exchange نے Asian Markets کے برعکس اپنی ترقی جاری رکھی۔ Global Market Trends کے باوجود PSX کی کارکردگی میں بہتری آئی. جس سے پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کا پتا چلتا ہے۔

Global Markets میں کساد بازاری کے خدشات کے باوجود، PSX کے مثبت نتائج نے اس بات کا واضح اشارہ دیا. کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور KSE 100 Index کی بڑھتی ہوئی کارکردگی پاکستانی معیشت کی استحکام کی طرف گامزن ہیں۔ عالمی مارکیٹوں میں ہونے والی کمی کے مقابلے میں PSX کا بہتر مظاہرہ عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اہم ثابت ہو رہا ہے. جس سے ملک میں مزید سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی معیشت اور مستقبل کی توقعات

حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے، جیسے Electricity Prices میں کمی اور Circular Debt کا حل، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب معیشت مزید مستحکم ہو گی، تو Electricity Prices میں مزید کمی کی جائے گی، جس سے عوام اور سرمایہ کار دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Pakistan Stock Exchange کی حالیہ کامیابیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ حکومت کے مثبت اقدامات اور سرمایہ کاری میں استحکام کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت نے نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔ KSE 100 Index کی مزید ترقی کی توقع کی جا رہی ہے. جو کہ Pakistani Capital Market کے لیے خوش آئند ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button