پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ اسی ہفتے کے دوران قرض پروگرام کی بحالی کے لئے نویں جائزے کے سلسلے میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں ۔ جس سے پاکستانی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید پر مارکیٹ میں سرمایہ کار پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ دسمبر سے وسط سے مارکیٹ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کی شکار ہوئی تھی۔ جس کے بعد یہ Oversold تھی اور ٹیکنیکی بنیادوں پر بھی اسکی بحالی متوقع تھی۔

آج KSE100 انڈیکس 161 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40977 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران انڈیکس میں 2 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 40711 سے 41015 کے درمیان رہی ہے۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس 72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15099 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15117 اور کم ترین لیول 14966 رہا ہے۔ آج PSX میں مجموعی طور پر 251 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 139 کی قدر میں تیزی، 95 میں مندی اور 17 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button