پاکستان کا نام FATF کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ۔

فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF ) نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا یے۔ فیٹف کا اجلاس گذشتہ دو روز سے پیرس میں جاری تھا جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کارکردگی کا سے جائزہ لیا جا رہا تھا۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو کہ 2008ء میں ایک سال کیلئے، 2012 سے 2015 تک تین سال اور اب گزشتہ چار سال 4 ماہ سے یعنی تیسری بار اس لسٹ میں شامل ہوا تھا۔

پہلے مرحلے میں پاکستان کا 27 پوائنٹس دیئے گئے تھے تاہم دوسرے مرحلے میں ان میں سات مزید پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا، جنہیں پورا کرنے کے کئے پاکستان کو ایک طویل روڑ میپ پر عمل کرنا پڑا یے۔ 19 جون 2022ء کو جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ان تمام نکات پر عمل درآمد کی تصدیق کر دی گئی تھی تاہم اسکے بعد فیٹف کے جائزہ مشن نے رواں ماہ پاکستان کے زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لئے ملک کا دورہ کیا تھا۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے یہ بہت مثبت خبر ہے جس کے اثرات پاکستان کی معیشت اور معاشی اعشاریوں پر آنے والے دنوں میں دیکھے جا سکیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button