Etisalat اور Pakistani Government کا ادائیگی کیلئے درمیانی راستہ تلاش کرنے پر غور
UAE based Communication Company has to settle 800 million $ for share in PTCL
Pakistani Government اماراتی کمپنی Etisalat کے ساتھ طویل مدتی مالی تنازعہ حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ تلاش کر رہی ہے۔ اس مسئلے کی جڑیں Pakistan Telecommunication Company Limited کی نجکاری میں ہیں. جس کے باعث متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی Etisalat کے ذمے 800 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے۔
Etisalat اور Pakistani Government کا ادائیگی کیلئے درمیانی راستہ تلاش کرنے پر غور
وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے Information Technology and Telecommunication کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ Special Investment Facilitation Council (SIFC) نے بھی اس معاملے پر غور کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر Minister of Finance کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. جو اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس معاملے میں کچھ جائیدادوں کی Valuation کا مسئلہ ہے، اور Etisalat نے جن جائیدادوں کی قیمتیں دی ہیں. وہ بھی معقول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے کو حل کرنے کے لیے درمیانی راستے پر غور کر رہی ہے. اور امید ہے کہ کچھ رقم تو مل جائے گی۔
کمیٹی نے 18 سال گزر جانے کے باوجود اس مسئلے کے حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ Ministry of Finance کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے. کہ وزیراعظم نے اس مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے. اور اس پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
PTCL کے شکایات کے نظام کی بہتری.
کمیٹی نے PTCL کو ہدایت کی کہ وہ اپنے Complaints Management System کو موثر بنائے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا. کہ صارفین کی شکایات کا حل 6 سے 12 گھنٹوں کے اندر کیا جائے. تاکہ صارفین کی عدم اطمینان کو دور کیا جا سکے.
5G کی نیلامی اور مستقبل کے چیلنجز
کمیٹی نے ملک میں 5G کی نیلامی اور کمرشل لانچ کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ سیکریٹری IT and Telecom نے کہا کہ اس کی Timeline واضح نہیں ہے، اور بہت سے پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے 5G Spectrum کی نیلامی کی سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور وزارت کو ہدایت کی کہ بلا تاخیر اس عمل کو تیز کرے۔
E-Office کا نفاذ
کمیٹی نے طویل عرصے سے زیر التوا E-Office اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یکم اکتوبر سے تمام Summaries e-Office سسٹم کے ذریعے پراسیس کی جائیں۔ وزارتوں کو اس نظام کے مکمل نفاذ میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔