پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں کا امریکی ڈالر سے کیپ ہٹانے کا اعلان

پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں نے غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی کمی اور انتہائی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر (USD) کے فکسڈ ریٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز ڈالر سے Cap ہٹانے کا فیصلہ Exchange Companies Association of Pakistan کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ملک بوستان نے کی۔ اجلاس کے اختتام پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ملکی مفاد میں USD/PKR کی قیمت کو فکس کر دیا گیا تھا لیکن اس کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں دسمبر 2022ء سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر (USD) دستیاب نہیں ہے اور اسکی Black Marketing بھی جاری ہے۔ تجارتی بینکوں (Commercial Banks) کی طرف سے درآمدی آرڈرز (Import Orders) کو کلیئر کرنے کے لئے Letter Of Credit جاری نہیں کر رہے۔ حکومت کی طرف سے درآمد کنندگان (Importers) کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود ڈالر کا بندوبست کریں لیکن ایسے وقت میں جبکہ مارکیٹ میں ڈالر دستیاب ہی نہیں ہے۔ لوگ ہنڈی اور دیگر بلیک مارکیٹ کے ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو حکومتی بیانات بالخصوص ڈالر کا خود انتظام کرنے کے اعلان سے افراتفری میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈالر سے کیپ ہٹانے سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر بھی دوبارہ قانونی ذرائع سے شروع ہو جائیں گی۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کی طرف سے عوام سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ ملک اسوقت غیر ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے اس لئے وہ کسی بھی ایمرجنسی کے علاوہ امریکی ڈالر نہ خریدیں اور ڈالر کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے تعاون کریں۔ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے۔ عوام ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ سے بچیں اور مقررہ قیمتوں پر ڈالر خریدیں۔ اعلان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ آخری حل کے طور پر ملک کو سنگین صورتحال سے نکالنے کے لئے اگر کچھ عرصے کے لئے ایکسچینجز بند بھی کرنا پڑی تو کر دی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button