FBR نے Tajir Dost Scheme میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی
Decision has been taken in order to bring transparency in Taxation System
FBR نے ملک بھر میں دکانداروں اور خوردہ فروشوں کی رجسٹریشن کے لیے اپنی معروف "Tajir Dost Scheme” میں چند اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دکانداروں کے حوالے سے Taxation کے طریقہ کار میں بہتری لانے اور نظام میں Transparency کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اہم تبدیلیاں
اب FBR بڑے خوردہ فروشوں اور دکانداروں/ تاجروں کی رجسٹریشن Return, Data Security, اور Commercial Electricity Consumption کے اعداد و شمار کے تجزیے کی بنیاد پر کرے گا. جس سے ان کے کاروبار کی نوعیت اور انکم کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، فی دکان یا Retail Outlet فکسڈ Tax کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دیا جائے گا۔
Federal Board of Revenue کی یہ نظر ثانی شدہ پالیسی ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے. کیونکہ اب بڑی دکانوں کی رجسٹریشن Reliable Information کے ذریعے کی جائے گی. نہ کہ دکانوں کے Physical Survey کی بنیاد پر۔ اس کے تحت بازاروں کا گھر گھر سروے نہیں کیا جائے گا۔
ٹیکس کی وصولی کا نیا طریقہ
نظر ثانی شدہ پالیسی کے تحت ہر دکان سے ٹیکس کی مقررہ رقم وصول نہیں کی جائے گی. چاہے دکان کا سائز کچھ بھی ہو۔ FBR نے یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے. کہ بہت چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائی کرنا قومی خزانے کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔
Tajir Dost Scheme 2024 کے چیف کوآرڈینیٹر Muhammad Naeem Mir نے urdumarkets.com کو بتایا کہ FBR نے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی جو بہت کم Revenue جمع کراتے ہیں اور جن کے کاروبار کا سائز اتنا چھوٹا ہوتا ہے. کہ ان سے Income کا کوئی بڑا امکان نہیں ہوتا۔
ہدف شدہ دکانداروں کی رجسٹریشن
FBR اب صرف Wholesale Markets اور Posh Areas کی Retail Markets کو ہدف بنائے گا، اور ان چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کیا جائے گا جن کی آمدنی انتہائی کم ہے۔
FBR کی ٹیمیں اب Electricity Meters کے ڈیٹا اور Stock Positions کا تفصیلی تجزیہ کر رہی ہیں. تاکہ Retailers اور Wholesalers کی Tax Liabilities کا تعین کیا جا سکے۔ اس کا مقصد صرف ان تاجروں پر توجہ مرکوز کرنا ہے. جو Income Concealment اور Tax Evasion میں ملوث ہیں۔
چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن کا مؤثر طریقہ
Naeem Mir نے وضاحت کی کہ FBR نے چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے Fixed Tax Per Shop کی پالیسی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس کے بجائے، اب FBR بڑے Retailers اور Wholesalers کو Commercial Electricity Data کی بنیاد پر رجسٹر کرے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔