IMF اور پاکستانی حکام Energy Reforms پر مذاکرات کریں گے.
Viable mechanism to extend electricity and gas tariff differential subsidy

IMF اور حکومت کی ٹیمیں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ (BISP) کے ذریعے Electricity اور Gas کے نرخوں پر Energy Reforms، گیس کی قیمتوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور مائع ایندھن کے استعمال پر گاڑیوں پر اضافی لیوی کے قابل عمل طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گی۔
یہ اصلاحاتی اقدامات (Reform Measures – RMs) پاکستان کے لیے IMF کے Resilience and Sustainability Facility (RSF) کا حصہ ہیں۔ وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں، صوبائی نمائندوں اور State Bank of Pakistan کے گورنر کو بھی IMF کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا ایجنڈا:
-
Targeted Subsidy System: کم آمدنی والے صارفین کے لیے Tariff Differential Subsidy اور Cross Tariff Subsidy System کی جگہ BISP کے ذریعے ہدفی رعایت فراہم کرنا۔
-
Electricity Theft Reduction: بجلی چوری کو کم کرنے اور DISCOs کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے موثر Anti-Theft Measures کو ادارہ جاتی شکل دینا۔
-
Quarterly Tariff Adjustment: OGRA کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں Quarterly Adjustment Mechanism کو اپنانا. تاکہ اخراجات کے مطابق نرخوں کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔
-
Minimum Energy Performance Standards (MEPS): نئے داخل ہونے والے آلات کے لیے کم از کم Performance Standards اپنانا. تاکہ توانائی کے بچت اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات
- Climate Budgeting: Climate Budget Tagging Framework کو صوبائی سطح پر وسعت دینا. اور سالانہ Climate Budget Statement شائع کرنا۔
- Project Assessment Reports: Public Sector Development Projects میں شامل ہونے والے تمام نئے منصوبوں کی ایک جامع Impact Report شائع کرنا۔
پانی کے استعمال میں بہتری
- سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آبپاشی حکام کی جانب سے پانی کے محصولات کی وصولی میں اضافے کے لیے E-Abiana Irrigation Service اپنانا۔
مالیاتی شعبے میں موسمیاتی حساسیت
- Climate Risk Guidelines: مالیاتی خطرے کے انتظام کے لیے رہنما اصول جاری کرنا. تاکہ Basel Committee on Banking Supervision (BCBS) 2022 کے مطابق. Climate Financial Risk Monitoring کو نافذ کیا جا سکے۔
- Green Finance Taxonomy: پاکستان کے تازہ ترین Nationally Determined Contributions (NDCs) میں Green Finance کے اصولوں کو اپنانا. اور SECP کے تحت ESG Supervisory Disclosure Guidelines جاری کرنا۔
یہ تمام اقدامات اور Energy Reforms پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے اور عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔