انڈس موٹرز نے دو ہفتے کیلئے پیداواری یونٹس بند کر دیئے۔
فیصلہ پاکستان میں گاڑیوں کی طلب کم ہونے کی بنیاد ہر گیا گیا۔
انڈس موٹرز نے پیداواری یونٹس دو ہفتوں کے لئے بند کر دیئے ہیں۔ تاہم ترجمان کی طرف سے وضاحت جاری کئے جانے کے بعد کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
انڈس موٹرز 20 دن کے بعد دوبارہ بند ۔
دو ماہ کی بندش کے بعد 3 اگست کو پاکستان میں دوبارہ آپریشنز بحال کرنیوالی انڈس موٹرز نے محض 20 دنوں کے بعد اپنے پیداواری یونٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد کمپنی ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں پروڈکشن پلانٹس عارضی بنیادوں پر دو ہفتوں کیلئے بند کئے جا رہے ہیں۔
کیونکہ حالیہ عرصے کے دوران حکومت کی طرف سے بھاری ٹیکسز کے نفاذ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔ 3 اگست کو دوبارہ بیداوار شروع کئے جانے پر وہیکلز کی طلب (Demand) میں 70 سے 80 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونٹس بند کئے جانے ہر کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہیں کیا گیا بلکہ انتظامیہ حتمی فیصلے پر پہنچنے کیلئے وقت لے رہی ہے ۔ تا کہ مارکیٹ کی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جا سکے۔ بیان میں توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔ جس سے انڈس موٹرز کا عوام کے ساتھ عشروں پر محیط رشتہ دوبارہ بحال ہو سکے گا۔
مارکیٹ کا ردعمل
بیان سامنے آنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں انڈس موٹرز (INDU) کی اسٹاک ویلیو 15 روپے اضافے سے 965 روپے فی شیئر پر آ گئی ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 957 روہے سے 978 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔