روس کی پاکستان کو Crude oil فراہم کرنے کی ممکنہ ڈیل

معاشی بحران کے شکار پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستانی حکومت اور پیٹرولیم ماہرین کے دورہ روس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو Brent Oil عالمی مارکیٹ کے رعائتی نرخوں پر 60 ڈالر فی بیرل پر فروخت کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کو ماہانہ 50 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔ جو کہ 6 ارب ڈالر سالانہ کے قریب بنتا ہے ۔ پاکستان عالمی مارکیٹ سے برطانوی برینٹ آئل 80 ڈالرز فی بیرل سالانہ کی اوسط سے خریدتا ہے۔ اس طرح روس کے ساتھ ممکنہ ڈیل کے نتیجے میں پاکستان کو 25 فیصد کم ادائیگی کرنی پڑے گی جو کہ ملکی معیشت پر بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ کو کم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے کم نرخوں پر قدرتی گیس بھی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جو کہ متوقع طور پر 20 سے 25 فیصد ڈسکاؤنٹ پر مشتمل پیکیج ہو سکتا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس امریکی ڈالر کی بجائے دونوں ممالک کی کرنسیز میں ادائگیوں کے لئے بھی تیار ہے۔ اگر مجوزہ طریقہ کار پر ڈیل مکمل ہو گئی تو پاکستان کو سالانہ 20 سے 25 ارب ڈالرز کی بچت ہو گی جو کہ ملکی معیشت جو کہ ڈالر نہ ملنے سے سنگین مسائل کی شکار ہے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرے گی کیونکہ پاکستان کے درآمدی بل (Import Bills) کا 60 فیصد سے زائد زرائع توانائی کی ادائیگیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ روس کے ساتھ مقامی کرنسیز میں ادائیگی طے پا جانے کے بعد ملک کو سالانہ 20 ارب ڈالرز کا انتظام کرنا ہو گا جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کی ضرویات کا 40 فیصد بنتا ہے۔

روس سے خام تیل اور دیگر ذرائع توانائی خریدنے کے لئے رواں سال فروری سے کسی نہ کسی شکل میں بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جس کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل گراوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ KSE100 انڈیکس گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button