پاکستان کے ساتھ مذاکرات تعمیری۔ معاشی اصلاحات کا خیر مقدم۔ آئی۔ایم۔ایف

آئی۔ایم۔ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے معاشی اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے۔ بات چیت کے فائنل راؤنڈ کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں 31 جنوری سے 9 جنوری تک جاری رہنے والے مذاکرات میں اصلاحات پر ہونیوالے اتفاق رائے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مائکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے نویں جائزے کے نکات بہترین انداز میں طے پائے۔ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کا رویہ مثبت رہا۔

گذشتہ رات آخری مرحلے میں طے پانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری وزیراعظم پاکستان اور IMF کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے لی گئی۔ جس کے بعد وفد دورہ مکمل ہونے پر واپس روانہ ہو گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ معطل شدہ پروگرام بحال کرنے کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد دوست ممالک کی طرف سے فنڈز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے معاشی امداد کو IMF کے گرین سگنل سے منسلک کر دیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button