Pakistani CPI Report جاری، افراط زر میں ریکارڈ اضافہ

Pakistani CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران افراط زر (Inflation) میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ یہ شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 37.97 فیصد پر آ ئی ہے۔

Pakistani CPI Report کی تفصیلات

وفاقی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سطح رواں سال کے آغاز سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مئی 2023ء کے دوران سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خورد و نوش (Food Items) میں ہوا بالخصوص سبزیاں، دالیں اور چکن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اپریل کے اعداد و شمار سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں Headline Inflation کی شرح 36 فیصد تھی۔ دوسری طرف حقیقی افراط زر (Core Inflation) گذشتہ 53 سال میں پہلی بار 42 فیصد پر آ گئی ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈبے کا دودھ (Formula Milk) سالانہ بنیادوں پر 200 فیصد تک مہنگا ہوا ہے۔ جبکہ پھلوں کا پرائس انڈیکس 250 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کا آٹا 40 جبکہ چاول 55 فیصد افراط زر کے شکار ہوئے۔ مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس سے بنیادی اشیائے ضروریہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کی پہنچ سے دور ہو گئے۔

پاکستان میں افراط زر کا پس منظر

پاکستان میں گذشتہ سال حکومت تحریک عدم اعتماد کی تبدیلی کے بعد سے سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ جس کے براہ راست اثرات معیشت (Economy) پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ ایک سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ کرنے والی کمپنیوں  کی مجموعی اسٹاک ویلیو 51 ارب ڈالرز سے 25 ارب ڈالرز پر آگئی ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں میں پایا جانیوالا عدم تحفظ ظاہر ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves)  خطرناک حد تک نیچے آ چکے ہیں۔ جس سے کئی بار پاکستان بطور ریاست دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچا ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) کی قدر 120 روپے اضافے سے 300 تک پہنچ چکی ہے۔ جس سے  جنوبی ایشیائی ملک میں مہنگائی آئے روز نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے اختتامی سیشن میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ KSE100 میں 63 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس 41266 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41226 سے 41481 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

 

Pakistani CPI Report

دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 21 پوائنٹس نیچے 14658 پر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 14642 رہی۔

 

Pakistani CPI Report

پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں 9 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 86 کروڑ روپے رہی۔ آج شیئر بازار میں 300 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 134 کی قدر میں تیزی، 131 میں مندی جبکہ 35 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button