پاکستانی سروسز ایکسپورٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پاکستانی سروسز ایکسپورٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سروسز کی برآمدات میں مثبت گروتھ دیکھی گئی ہے۔ جبکہ اشیاء کی ایکسپورٹس موجودہ مالی سال کے پہلے مہینے سے کمی کی شکار ہیں۔

پاکستانی سروسز ایکسپورٹ رپورٹ کی تفصیلات

مالی سال 2022-23 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران سروسز کی ایکسپورٹس میں 4.75 فیصد شرح نمو رہی۔ جس کے بعد جولائی 2023ء سے مارچ 2023ء کے دوران سروسز کی برآمدات 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی دورانئے میں 5 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے مجموعی برآمدی ہدف 45 ارب ڈالرز رکھا تھا۔

 

سروسز سیکٹر میں فائنانشل، انشورنس، ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج فوڈ سروسز ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دفاعی خدمات شامل ہیں۔ سروسز سیکٹر معاشی شرح نمو میں سب سے اہم شعبہ بن کر سامنے آیا ہے۔ جس کا جی۔ڈی۔پی میں حصہ 61 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔ جبکہ گذشتہ سال یہ شیئر 56 فیصد تھا۔ دوسری طرف سروسز کی درآمدات بھی اسی عرصے کے دوران ابتدائی 9 ماہ کے دوران 39 فیصد کمی کے ساتھ 5 ارب 75 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جو کہ اس سے قبل 9 ارب 54 کروڑ ڈالرز تھیں۔

شعبے کا خسارہ ابتدائی 9 ماہ کے دوران 94 فیصد کمی سے 22 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز رہ گیا۔ جو کہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 4 ارب 26 کروڑ ڈالرز تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button