پاکستانی معیشت بانڈز کی قدر میں کمی سے دباؤ کی شکار۔ موڈیز کی رپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق بانڈز کی قدر میں کمی سے دباؤ کی شکار ہے۔ تفصیل کے مطابق عالمی مارکیٹ (Global Markets) میں پاکستان کے یورو بانڈز کی قدر میں کمی عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ مذاکرات بلانتیجہ ختم ہونے پر ہوئی۔ ان بانڈز کی اگلی CDS مارچ 2024ء میں ادا کی جانی ہے تاہم 13 ماہ قبل ہی انکی قدر 47 فیصد رہ گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق ڈالر کے سنگین بحران سے دوچار ہونے سے پاکستانی معیشت سنگین خطرات سے دوچار ہے جس سے نکلنے کیلئے IMF کے ساتھ معاشی پروگرام کی بحالی ضروری ہے۔ تاہم پیرس کلب اور دوست ممالک سے قرض کا حصول ان یورو بانڈز کی قدر پر منحصر ہے جس کی کریڈٹ۔ڈیبیٹ سویپ (CDS) تو ادا کر دہ گئی ہے تاہم ویلیو
نصف سے بھی کم رہ چکی ہے۔ رپورٹ میں حکومت کی معاشی اصلاحات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ تاہم رپورٹ میں طویل المدتی فائنانسنگ کے بغیر آنیوالے چند سال میں برآمدات (Exports) بڑھائے بغیر معاشی اہداف کا حصول ناممکن کہا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button