2024 کے دوران Pakistan کے E&P Sector کی کارکردگی کیسی رہی؟

Financial challenges and operational hurdles shape a cautious recovery

Pakistan کا Exploration and Production   یعنی E&P Sector توانائی کی ویلیو چین کی بنیاد ہے. جو Midstream Refineries اور Downstream Distribution Networks کی کارکردگی کو آگے بڑھاتا ہے۔ تاہم، یہ شعبہ کئی دہائیوں سے Circular Debt, درآمدی پابندیوں، اور پالیسی مسائل کی گرفت میں ہے۔

2024 میں E&P Sector کے Circular Debt کی صورتحال.

2024 کے وسط تک، پاکستان کا گردشی قرضہ 5.73 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا. جس میں Petroleum Sector کا حصہ 3.02 ٹریلین روپے تھا۔ اس بوجھ نے E&P Companies کی Liquidity ختم کر دی. جس سے روزمرہ آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے۔ تاہم، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے اثرات 2024 میں ظاہر ہونا شروع ہوئے. جس کی وجہ سے Gas Pricing بہتر ہوئی اور کمپنیوں نے اپنے واجب الادا ادائیگیاں وصول کیں۔

State Bank of Pakistan (SBP) نے زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے. جس سے Drilling اور Maintenance کے لیے ضروری سازوسامان کی درآمد مشکل ہوگئی۔ یہ چیلنج خاص طور پر غیر ملکی کمپنیوں کے لیے شدید تھا. کیونکہ وہ اپنے منافع Parent Companies کو واپس نہیں بھیج سکتے تھے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چیلنجز

2024 میں Kuwait Foreign Petroleum Exploration Company (KUFPEC) کی روانگی نے پاکستانی توانائی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے درپیش مشکلات کو نمایاں کیا۔ Pakistan Exploration Limited (PEL) نے ان کے اثاثے خرید لیے. جو مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے. لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک بڑا دھچکہ ہے۔

LNG کے Take-or-Pay Contracts کی مہنگی شرائط اور Locally Produced Gas کی. کم کھپت نے مزید پیچیدگیاں پیدا کیں۔ Weighted Average Cost of Gas (WACOG) کی عدم موجودگی نے Energy Mix کو نقصان پہنچایا. جس سے E&P Companies اور گیس کی سپلائی چین کو نقصان ہوا۔

مستقبل کے اقدامات

Pakistan کو E&P Sector کی بحالی کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے. جس میں شامل ہیں:

  • Circular Debt کے خاتمے کے لیے موثر پالیسیاں.
  • WACOG Mechanism کا نفاذ.
  • Refinery Upgrades کو تیز کرنا.
  • غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مراعات فراہم کرنا.

2024 کا سال پاکستانی E&P Sector کے لیے مالی اور آپریشنل چیلنجز کے باوجود امید کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ اگرچہ اس سال Circular Debt, Foreign Exchange Restrictions, اور Operational Hurdles جیسے مسائل نے اس شعبے کو متاثر کیا ہے، پھر بھی چند مثبت تبدیلیاں دکھائی دی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ شعبہ بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

E&P Companies نے Gas Pricing کی بروقت درستگی اور بعض اصلاحات کے ذریعے اپنی مالی حالت میں بہتری لائی ہے۔ OGDCL اور PPL جیسے بڑے اداروں کی Share Prices میں 35 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر اصلاحات جاری رہیں تو پاکستانی E&P Sector اپنی مالی استحکام کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button