National Saving Center کی مختلف Investment Schemes کی شرح منافع میں کمی.

Central directorate of National Savings released New Investments Plans in Pakistan

National Saving Center کی مختلف Investment Schemes کی شرح منافع میں کمی کر دی گئی. جس کے بعد Saving Plans میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. 

National Saving Center کے Investment Plans میں کیا تبدیلی کی گئی؟

Central Directorate of National Savings  نے اپنی متعدد Investment Schemes پر منافع کی شرح میں کمی کردی جب کہ دیگر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

Saving Account کی شرح 150 بنیادی پوائنٹس کم ہو کر 20.5 فیصد سے 19فیصد سالانہ  ہوگئی ۔ Short Term Certificates سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 134 بنیادی پوائنٹس  کی کمی کی گئی. جس کے بعد یہ 17.9فیصد سے کم ہوکر 19.24فیصد پرآگئی۔

اسی طرح Serve Islamic Accounts پر شرح 150 پوائنٹس کی کمی سے 19 فیصد پر آ گئی ہے.

National Saving Center کی مختلف Investment Schemes کی شرح منافع میں کمی.
Profit Rate reduced on National Saving Schemes in Pakistan Source: Arif Habib Research

National Saving Center کیا ہے. اور یہ کیسے مختلف Investment Plans جاری کرتا ہے؟

National Saving Center جسے مقامی زبان میں مرکز قومی بچت بھی کہا جاتا ہے،  پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جو 3.4 ٹریلین روپے سے زائد کے Portfolio کا انتظام کرتا ہے اور 12 Regional Directorates کے زیر انتظام ملک بھر میں 376 شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے 4 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

ادارے  نے حکومت کے لئے فنڈز پیدا کرنے ، Budget Deficit کو پورا کرنے اور اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سپورٹ  کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. علاوہ ازیں یہ جنوبی ایشیائی ملک کا واحد ادارہ ہے. جو کہ نہ صرف پرکشش Investment Plans کے ذریعے عوام کو بچت کی طرف راغب کرتا ہے . بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بزرگ شہریوں کیلئے سرمایہ کاری کے ذریعے آمدنی بھی مہیا کرتا ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button