Regal Auto mobiles کو پاکستان کی پہلی Electric SUV بنانے کی منظوری مل گئی.
Engineering Development Board of Pakistan issues first Solar Vehicle Assembly License
Regal Auto mobiles نے اعلان کیا ہے. کہ اسے Engineering Development Board of Pakistan کی جانب سے ملک کی پہلی Electric SUV کو مقامی طور پر اسمبل کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ یہ قدم پاکستان کی Auto Mobile Industry میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Regal Auto mobiles کا تاریخی قدم پاکستان کی پہلی Electric SUV
Sirius 3 SUV دو ورژن میں دستیاب ہوگی. Sirius 3 (3.5) ، جو 49 کلو واٹ کی بیٹری اور 5 نشستوں کی گنجائش رکھتی ہے. اور Sirius 3 (4.0) ، جس میں 54 کلو واٹ کی بیٹری اور 5 نشستوں کی گنجائش ہوگی۔ Sirius 3 کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق. کمپنی کے ساتھ اپنی گاڑیوں کی پری بکنگ کرانے والے صارفین کو 54 کلو واٹ کی بیٹری والا Sirius 3 ملے گا. جبکہ دیگر صارفین کو 49 کلو واٹ کی بیٹری والی SUV فراہم کی جائے گی۔
Regal Auto mobiles کی پیداوار Manga Mandi، Lahore میں واقع مینوفیکچرنگ پلانٹ میں شروع ہوگی. اور اکتوبر کے آخر تک باضابطہ پروڈکشن لانچ کی تقریب متوقع ہے۔
گاڑیوں کی مقامی اسسمبلنگ.
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عدیل عثمان نے کہا. "ہم پاکستان کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ Electric SUV کو مارکیٹ میں لانے کے لئے پرجوش ہیں۔ یہ زیادہ Sustainable Automotive مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے. اور ہمارے صارفین کے لئے بہترین Electric Vehicle کا آپشن فراہم کرتا ہے۔”
بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک.
Regal Auto Mobiles نے پاکستانی مارکیٹ میں Sirius 3 Electric SUV متعارف کرانے کے لئے بین الاقوامی کمپنی Sirius کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ رواں سال کے اوائل میں Dewan Farooq Motors Limited نے بھی. ECO Green Motors Limited کے ساتھ ٹول مینوفیکچرنگ معاہدہ کیا تھا. جو الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ تعاون پاکستان میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حل کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ طویل مدت میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کی بھی توقع ہے۔
Regal Auto mobiles کا تعارف
ریگل آٹو موبائلز 2017 میں Dongfeng Sokon اور RP Group کے درمیان مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم ہوا تھا. اور یہ پاکستان کے آٹوموٹو سیکٹر میں ایک نمایاں کھلاڑی بن چکا ہے۔ کمپنی ہلکی کمرشل گاڑیاں، مسافر کاریں، اور SUVs سمیت گاڑیوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔
ریگل کا Manufacturing Plant مانگا منڈی، لاہور میں 26 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں جدید ED Painting Technology شامل ہے۔ کمپنی پاکستان بھر میں 19 آزاد 3S Dealerships کا نیٹ ورک بھی رکھتی ہے۔
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا رجحان.
پاکستان میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے بعد اب الیکٹرک کاروں کی آمد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Master Motors نے اگست میں اپنے ہائی اینڈ Changan کے Deepal EV متعارف کرائے تھے، جبکہ DFML نے نسبتاً سستی EVs – Honyer 2.0 اور 3.0 کی اسمبلنگ شروع کر دی ہے۔
چینی آٹوموٹو کمپنی BYD نے بھی پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ انٹری دے دی ہے، جبکہ Air Link نے بھی Xiaomi Electric Vehicle کے درآمدی یونٹس کی تصدیق کی ہے۔
ریگل آٹوموبائلز کی Sirius 3 کے ساتھ یہ جدت پاکستان کی آٹوموٹو صنعت میں نئی راہیں کھولے گی اور صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ایک نئے دور میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔