Saudi Arabia کی طرف سے Pakistan میں Economic Stability کیلئے بھرپور مدد کا اعلان.

The Brother Country's Envoy visited Finance Division and discussed mutual interests

Saudi Arabia کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے Pakistan کی Economic Stability میں کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور  عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے Finance Division  کے دورے کے دوران کیا۔

Saudi Arabia ہر معاشی بحران میں Pakistan کے ساتھ کھڑا ہے.

سفیر نواف بن سعید المالکی نے Pakistani Government کی جانب سے Macro Economic Reforms کے نفاذ کی کوششوں کو سراہا. اور کہا کہ انکا ملک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دورے کے موقع پر Pakistani Foreign Minister محمد اورنگزیب نے Saudi Arabia کی جانب سے پاکستان کی مسلسل معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور Saudi Investors کی جانب سے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور کاروباری تعاون میں دلچسپی کو اجاگر کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب، جہاں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ سعودی تجارتی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا. جس میں Joint Ventures اور Investment Programs کا جائزہ لیا جائے گا۔

IMF Program کیلئے سپورٹ.

سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات تاریخ کے طویل اور مضبوط روابط کی ایک مثال ہیں۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے پاکستان کے IMF Program کے لئے جو حمایت فراہم کی ہے. وہ دونوں ممالک کے درمیان اس گہرے دوستی اور تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔

Pakistani Economy حالیہ برسوں میں متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے. جن میں اقتصادی عدم استحکام، قرضوں کا بوجھ، اور Fiscal Deficit شامل ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے International Monetary Fund سے مالی امداد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا. جس وقت جنوبی ایشیائی ملک ڈیفالٹ کر جانے کے دھانے پر کھڑا تھا.

سعودی عرب نے اس صورتحال میں پاکستان کی مدد کے لئے کئی  اہم اقدامات کئے ۔  پروگرام کے تحت پاکستان کو مالی معاونت فراہم کی. نیز معاشی معاونت کیلئے تحریری گارنٹی بھی دی . اور State Bank of Pakistan میں فنڈز رکھوائے. تا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاشی امداد کی منظوری مل سکے. جس سے پاکستان کی معیشت کو فوری استحکام ملا۔ سعودی عرب کی اس مالی مدد کا مقصد نہ صرف پاکستان کی موجودہ اقتصادی مشکلات کو کم کرنا ہے. بلکہ اس کے ترقیاتی اہداف کو بھی سپورٹ فراہم کرنا ہے.

سعودی عرب نے اپنے شراکت داری کے تحت پاکستان کے لئے مالیاتی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی مدد فراہم کی ہے۔ اس کی مثال سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی حکومت کو تیل کی سپلائی میں رعایتیں، تجارتی مواقع فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ تمام اقدامات پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کی راہوں کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button