SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں دو فیصد کمی کر دی گئی.
Statement says that Financial Reports indicate alleviating Inflation and Economic Recovery
SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے. توقعات کے مطابق پالیسی ساز اراکین نے Interest Rate میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے . جس کا اطلاق 13 ستمبر سے کیا جائیگا.
SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں کمی کا فیصلہ.
اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan نے Policy Rates میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 13 ستمبر 2024 یعنی جمعہ سے ہوگا. ملک میں اسوقت شرح سود 17.5 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .
Policy ساز اراکین نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں Inflation کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ اکتوبر میں جاری کی جائے گی. میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے.
مارکیٹ کا متوقع ردعمل.
Pakistani Monetary Policy کا اعلان اسوقت کیا گیا جبکہ Pakistan Stock Exchange میں معاشی سرگرمیاں بند ہو چکی تھیں . تاہم معاشی ماہرین کے مطابق کل PSX میں تیزی کا رجحان متوقع ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔