SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں دو فیصد کمی کر دی گئی.
Statement says that Financial Reports indicate alleviating Inflation and Economic Recovery
SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے. توقعات کے مطابق پالیسی ساز اراکین نے Interest Rate میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے . جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے.
SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں کمی کا فیصلہ.
اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan نے Policy Rates میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 17 دسمبر 2024 یعنی آج سے ہکر دیا گیا ہے. ملک میں اسوقت شرح سود 13 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .
Policy ساز اراکین نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں Inflation کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ چھ سال کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ جنوری 2025 میں جاری کی جائے گی. میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے.
عالمی سطح پر Interest Rates میں کمی کا رجحان
موجودہ سال میں کئی بڑے ممالک کے Central Banks نے مہنگائی پر قابو پانے اور اقتصادی نمو کو بحال کرنے کے لیے Interest Rates میں کمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
- Federal Reserve (USA) نے بھی حالیہ مہینوں میں Interest Rates میں کمی کی ہے تاکہ امریکی معیشت میں سست روی کو روکا جا سکے۔
- European Central Bank (ECB) نے بھی مالیاتی پالیسی میں نرمی کے اشارے دیے ہیں۔
- ایشیا میں China اور دیگر ترقی پذیر معیشتوں نے بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے Rates میں کمی کی ہے۔
یہ عالمی رجحان "Global Rates Cut Trend” کہلاتا ہے، جس کا مقصد مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافہ، اور صارفین کی قوت خرید کو بہتر بنانا ہے۔
مارکیٹ کا متوقع ردعمل.
Pakistani Monetary Policy کا اعلان اسوقت کیا گیا جبکہ Pakistan Stock Exchange میں معاشی سرگرمیاں بند ہو چکی تھیں . تاہم معاشی ماہرین کے مطابق آج PSX میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کی توقع ہے.
Interest Rate میں کمی سے نہ صرف کاروباری طبقے کو فائدہ ہوگا بلکہ عوام کے لیے بھی قرض لینے کی سہولت بہتر ہوگی۔ اس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں اضافہ متوقع ہے۔
SBP Monetary Policy کا اعلان ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ Interest Rate میں کمی سے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر عالمی سطح پر Petroleum Prices میں مزید کمی آتی ہے تو اس کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر دیرپا ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔