سلک بینک: ICB کی سرمایہ کاری، شیئر والیوم میں اضافہ
سلک بینک میں ICB کی سرمایہ کاری کے بعد آج PSX میں دوران ٹریڈ اسکے شیئر والیوم میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ بینک کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری کئے جانیوالے ڈیکلیریشن کے مطابق انٹرنیشنل کمرشل بینک آف سدرن سوڈان (ICB) نے سلک بینک لیمیٹڈ (SILK) میں 54 ملیئن یورو کی براہ راست سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔
"We would Like to inform you that M/S International Commercial Bank of Southern Sudan reached on an agreement with Silk Bank to buy shares of worth 50 Million Euro (54 Millions U.S Dollars) subject to regulatory requirements and financial due diligence, read the notice”
سلک بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ پلان کی منظوری 5 اپریل 2023ء کو اسکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی غیر معمولی میٹنگ میں دی گئی۔جس کے بعد بینک انتظامیہ نے Letter of Intention and Approval بالترتیب سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھجوایا گیا۔ انٹرنیشنل بینک نے یہ سرمایہ کاری پوٹینشل انویسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔
ICB جنوبی سوڈان کا قومی بینک ہے۔ جس کا قیام 2011ء میں ملک کی معرض وجود میں آنے کے بعد جنوبی سوڈان کے کارپوریٹ سیکٹر اور عالمی سرمایہ کاری گروپ کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ سلک بینک کے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے اجازت نامہ ملنے کے بعد سرمایہ کاری کا اپروول لیٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سامنے رکھا جائے گا۔
گذشتہ سال پارک ویو اینکلیو کے مالک معروف سیاسی اور کاروباری شخصیت علیم خان نے بینک کے 51 فیصد شیئرز خریدے تھے اور اسوقت وہی اسکے سربراہ ہیں۔
سلک بینک کا تعارف
سلک بینک (SILK) 4 اپریل 1994ء کا قیام کمپنیز آرڈینینس 1984 (جسے بعد ازاں کمپنیز ایکٹ 2017ء سے تبدیل کر دیا گیا) کے تحت بطور پبلک لیمیٹڈ بینکنگ کمپنی کے عمل میں لایا گیا۔ تاہم انتظامی تشکیل کے بعد اس نے اپنے آپریشنز 7 مئی 1995ء کو شروع کئے
۔ یہ کمرشل بینک ہونے کے علاوہ معاشی اور تحقیقاتی ادارے کے طور پر بھی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 10 ارب روپے رکھا گیا۔ تاہم SECP اور PSX میں ادا شدہ سرمایہ (Paid Up Capital) 9 ارب 8 کروڑ روپے ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 3 ارب 17 کروڑ دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سلک بینک چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں شامل ہے۔ یہ انٹرا ڈے کی بجائے طویل المدتی Holding Stocks ہے۔
پوٹینشل سرمایہ کاری کی خبر سامنے آنے کے بعد اس میں خریداری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا۔ دن کے اختتام پر سلک بینک آج کا والیوم لیڈر ریا۔ اسکا شیئر والیوم 2 کروڑ 12 لاکھ سے زائد رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔