پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی۔ کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں USDPKR پانچ روپے 33 پیسے کی کمی کے ساتھ 268 روپے پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی امریکی ڈالر میں گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ معاشی اصلاحات پر اتفاق اور پروگرام بحال ہونے کے امکانات ہیں۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ مذاکراتی عمل آج بھی جاری رہے گا۔

26 جنوری کو کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے USDPKR کی مقررہ حد (پرائس کیپ) ہٹائے جانے کے بعد روپے کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی تھی اور 12 روز میں امریکی ڈالر 281 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ معاشی ماہرین کے خیال میں عالمی ادارے کا پروگرام بحال ہونے کی صورت میں ڈالر مزید نیچے آ سکتا ہے کیونکہ معطل پروگرام دوبارہ شروع ہونے سے چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی 12 سے 15 ارب تک کے بیل آؤٹ پیکیجز جاری کر دیں گے جس سے ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button