پاکستان: دسمبر 2022ء کی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پاکستان کے محکمہ شماریات (Statistics Bureau) نے دسمبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں گذشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 24.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل اتنے ہی اضافے کی توقع کی جا رہی تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق دسمبر 2022ء میں سالانہ افراط زر (Inflation) ختم ہونیوالے سال 2022ء کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اگر ماہانہ افراط زر کا جائزہ لیا جائے تو گذشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل نومبر 2022ء میں ہونیوالا اضافہ 0.76 فیصد تھا۔

سب سے زیادہ کمی خوراک اور ٹرانسپورٹ میں ہوئی ہے جبکہ دیگر تمام شعبوں میں ہی افراط زر دوہرے ہندسے میں داخل ہو گئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 41.6 فیصد، اشیائے خورد و نوش میں 55.93 فیصد، انٹرٹینمنٹ میں 30 فیصد۔ تعلیم کے شعبے میں 10 فیصد جبکہ میڈیکل میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس انتہائی مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اس کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) سمیت دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button