پاکستان : Bitcoin Reserve اور Crypto Mining پر IMF کے شدید تحفظات.
Electricity Allocated for Crypto Mining Sparks Global Attention

پاکستان نے Bitcoin Reserve کے قیام کا اعلان کر کے نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں بلکہ سرمایہ کاروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ Bitcoin Vegas 2025 کانفرنس کے دوران سامنے آیا جہاں وزیراعظم کے مشیر Bilal Bin Saqib نے پاکستان کی نوجوان، ٹیکنالوجی فہم آبادی کو بنیاد بنا کر عالمی Tech Firms کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ایسے میں IMF کی طرف سے اس پلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے.
2000 میگاواٹ کی Electricity Allocation اور IMF کی پریشانی
گزشتہ ہفتے پاکستانی حکومت نے Crypto Mining اور AI Data Centers کے لیے 2,000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا. جس پر IMF نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نہ صرف یہ اقدام ان کے ساتھ مشاورت کے بغیر اٹھایا گیا، بلکہ پاکستان میں Cryptocurrency کی قانونی حیثیت بھی ابھی تک ابہام کا شکار ہے۔
بغیر پالیسی کے Digital Asset Authority کا قیام
پاکستان کی Finance Ministry نے 21 مئی کو Pakistan Digital Asset Authority (PDAA) کی منظوری دی تھی. جو ملک میں Digital Assets کے نظم و نسق کا نیا ادارہ ہوگا۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ نہ تو اس کے لیے کوئی واضح پالیسی ہے. اور نہ ہی کوئی قانونی ڈھانچہ، جس سے نہ صرف International Monetary Fund بلکہ عالمی سرمایہ کار بھی الجھن کا شکار ہیں۔
اس ادارے کا قیام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے مالیاتی ادارے خود قانون سازی اور ریگولیشن کے فقدان کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ Digital Asset Regulation کے بغیر نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہوگی. بلکہ اندرونی سطح پر بھی شفافیت کا فقدان معاشی بے یقینی میں اضافہ کرے گا۔ PDAA کی فعالیت اور ساکھ کا مکمل انحصار ایک جامع، شفاف اور قانونی دائرہ کار پر ہوگا جو فی الحال موجود نہیں۔
توانائی کے بحران میں Crypto Mining: فائدہ یا نقصان؟
پاکستان پہلے ہی توانائی کی کمی، مہنگی بجلی اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے میں Crypto Mining کے لیے بجلی کی مخصوص کی گئی مقدار نے سوالات کو جنم دیا ہے. کہ یہ فیصلہ کیا معاشی اصلاحات کو تقویت دے گا. یا مزید بحران کو جنم دے گا۔ IMF کی جانب سے ایک علیحدہ اجلاس کی تجویز دی گئی ہے. تاکہ اس منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو سکے۔
IMF مذاکرات میں نئی رکاوٹیں
Bitcoin Reserve کے اعلان کے بعد جاری مذاکرات میں نئی پیچیدگیاں شامل ہو گئی ہیں۔ اقتصادی ٹیم پہلے ہی مشکل سوالات کا سامنا کر رہی تھی. اور اب IMF کے ساتھ بات چیت مزید سخت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا Bitcoin Reserve اور Digital Asset Authority کا اقدام یقیناً انقلابی ہے. مگر بغیر پالیسی اور قانونی رہنمائی کے یہ قدم پاکستان کو مالیاتی طور پر مزید پیچیدگیوں میں دھکیل سکتا ہے۔ اگر حکومت سنجیدگی سے عالمی اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر واضح Crypto Policy اور مضبوط ریگولیٹری فریم ورک متعارف کروانے کے علاوہ IMF کے تحفظات بھی دور کرنا ہونگے. تا کہ جنوبی ایشیائی ملک ایک مرتبہ پھر کسی نئے معاشی بحران کا شکار نہ ہو جائے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔