حکومت کا Budget 2025 میں Digital Economy کو فروغ دینے کا منصوبہ.

Dual pricing and tax incentives aim to boost Digital Payments and reduce cash dependency

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے Budget 2025 میں پاکستان کو Digital Economy کی طرف منتقل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف ہے نقد ادائیگیوں کی حوصلہ شکنی اور Cashless Transactions کا فروغ۔

ایندھن کی قیمتوں پر Dual Pricing اور Digital Payments کا اطلاق

Finance Division کے انتہائی با اعتماد ذرائع کے مطابق Budget 2025 میں تمام پیٹرول پمپس کو لازم قرار دیا جائے گا. کہ وہ Digital Payments جیسے QR Codes, Debit Cards, Credit Cards اور موبائل ایپس کی سہولت دیں۔ Digital Payments پر صارفین کو سرکاری نرخ پر ایندھن ملے گا. جبکہ نقد پر فی لیٹر 2 سے 3 روپے زائد لاگت عائد کی جائے گی۔ یہ اقدام واضح پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب Cashless Transactions کی جانب گامزن ہے۔

ٹیکس پالیسی میں نئی ترجیحات: Digital Economy کو مراعات، نقدی پر دباؤ

Budget 2025 میں حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کے ساتھ ساتھ Digital Economy کی طرف بڑھنے کے لیے نئے Incentives متعارف کرا رہی ہے۔ اگرچہ General Sales Tax (GST) کی بنیادی شرح 18 فیصد برقرار رہے گی. مگر نقد ادائیگی پر 2 فیصد اضافی جی ایس ٹی لاگو ہوگا۔ اس پالیسی کا مقصد تاجروں کو مجبور کرنا ہے. کہ وہ Digital Payments کو اختیار کریں اور صارفین کے لیے نقدی کو مہنگا بنائیں۔

ایف بی آر، وزارت پیٹرولیم اور بینکوں کا Digital Alliance

FBR کے ساتھ مشاورت سے یہ طے کیا گیا ہے. کہ مختلف شعبوں میں خاص طور پر Event Management, Jewelry, Marriage Halls، Legal اور Medical Services جیسے غیر رسمی کاروباروں کو بھی Cashless Transactions کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس کے لیے مہنگے POS Systems کے بجائے کم لاگت QR Codes اور دیگر آسان Digital Solutions فراہم کیے جائیں گے۔

پیٹرولیم شعبے میں مکمل Digital Tracking، اسمگلنگ کا خاتمہ

حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے. جس کے تحت Petroleum Products کی درآمد، پیداوار، اور ریٹیل سیل تک Digital Tracking لازم ہوگی۔ اس اقدام سے سالانہ 300 سے 500 ارب روپے کا ریونیو نقصان روکا جا سکے گا۔ یہ حکمت عملی Digital Assets کے ذریعے معیشت کو شفاف بنانے کی کوشش ہے۔

Digital Assets اور معیشت کی اصل قدر

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کی حقیقی معیشت کی قدر 700 ارب ڈالر سے زیادہ ہے. جبکہ موجودہ تخمینے صرف 410 ارب ڈالر ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ Digital Economy اور Digital Assets کے فروغ سے ہم نہ صرف ٹیکس چوری کو روکیں گے. بلکہ Cashless Transactions کو قومی عادت بنائیں گے۔

ہر کاروبار پر Digital Payments کی فراہمی لازم

Budget 2025-26 میں شامل ایک نئی شق کے مطابق ہر کاروبار، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، کو Digital Payments کی سہولت دینا لازم ہوگا۔ اگرچہ نقدی کی اجازت ہوگی. مگر اس پر اضافی ٹیکس یا فیس لاگو ہوگی. تاکہ صارفین خود بخود ڈیجیٹل نظام کو ترجیح دیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button