Commercial Banks کی شراکت سے Exports-Led Growth کے نئے دور کا آغاز
Targeted financial strategies unlock new opportunities in trade, logistics, and digital innovation

پاکستان کی معیشت اس وقت ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں Exports-Led Growth کو قومی ترقی کا محور بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطحی اجلاس ایک فیصلہ کن مالیاتی پیش رفت کا نقطہ آغاز بن چکا ہے، جس کا مرکزی کردار Banking Sector ہے۔
مالیاتی شعبے کی نئی سمت: Priority Sectors کے لیے قرضوں کی فراہمی
اس اجلاس کا بنیادی مقصد حکومت کے Exports-Led Growth کو تقویت دینا تھا۔ اس کے لیے State Bank of Pakistan، Pakistan Banks Association، اور ملک کے نمایاں بینکوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ Priority Sectors کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. تاکہ پاکستان کی Economic Base کو مضبوط کیا جا سکے۔
عالمی سرمایہ کاری: Maersk Line کا پاکستان پر اعتماد
وزیر خزانہ نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تناظر میں Pakistan Minerals Summit اور عالمی شہرت یافتہ شپنگ کمپنی Maersk Line کی جانب سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا. کہ یہ اقدامات نہ صرف Foreign Direct Investment میں اضافے کا باعث ہوں گے. بلکہ پاکستان کے Logistics Infrastructure کو عالمی معیار تک لے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے خاص طور پر Banking Sector کے اس کردار پر زور دیا. جو وہ Trade Facilitation، Industrial Support اور Digital Financing Solutions جیسے شعبوں میں ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی معاشی سمت کو مستحکم کرنے کے لیے Policy Formulation میں حقیقت پسندی اور شراکتی عمل کو اپنانا ہوگا۔
انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی. کہ وہ خود ذاتی طور پر مختلف Chambers of Commerce کے دورے کر چکے ہیں تاکہ Stakeholders کی رائے حاصل کی جا سکے۔ ان کا مقصد صرف بجٹ سازی کا عمل نہیں بلکہ ایک Ground Reality Based Economic Framework تشکیل دینا ہے۔
بینکاری نظام کی اصلاحات: Fintech Integration اور Uncollateralized Lending
اجلاس میں Fintech Solutions جیسے Remote Sensing، Embedded Finance، اور Cash Flow Based Lending جیسے جدید مالیاتی آلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. تاکہ چھوٹے کسانوں اور SMEs کو زیادہ فعال انداز میں مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔
Pakistan Banking Association کی پیش رفت: Digital Schemes کی جھلک
Pakistan Banking Association کے چیئرمین ظفر مسعود نے اجلاس میں E-Warehouse Receipt Financing (EWR)، SME Environment & Performance Index (SEPI)، Financial Data Exchange (FDX)، Housing Finance، اور Energy & Water Efficiency Schemes کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ ان اسکیموں کا مقصد Digital Economy کو فروغ دینا اور مالیاتی شمولیت کو بڑھانا ہے۔
موجودہ Macroeconomic Stability محض ایک آغاز ہے، اور اصل ہدف ایک ایسی معیشت ہے. جو Sustainable Growth, Long-Term Investment اور High Value Exports پر مبنی ہو۔ حکومت کی حکمت عملی اب وقتی فوائد سے زیادہ طویل المدتی پائیداری پر مرکوز ہے۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر خزانہ نے زور دیا. کہ اگر Banks, Policymakers اور Investors مل کر Exports-Led Growth کیلئے چلیں. تو ہم موجودہ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مضبوط، برآمدات پر مبنی، اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ معیشت کی تعمیر ممکن بنا سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔