پاکستان کی معیشت میں بہتری کا سفر : IT Export نے 3 بلین ڈالر کی حد عبور کرلی
Strong global demand drives surge in Pakistan’s Information Technology exports despite monthly fluctuations

Pakistan کی Information Technology انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 ماہ میں 3 بلین ڈالر سے زائد کی IT Exports ریکارڈ کی ہیں۔ State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق. اپریل 2025 میں پاکستان نے مختلف IT Services کی برآمدات سے 317 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
ماہانہ اتار چڑھاؤ: مارچ کے مقابلے میں اپریل میں کمی
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اپریل 2025 کے اعداد و شمار میں پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا. تاہم مارچ 2025 کے مقابلے میں IT Exports میں 7.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ مارچ میں Technology Export کی مالیت 342 ملین ڈالر رہی. جو کہ اپریل میں کم ہو کر 317 ملین ڈالر پر آ گئی۔
مجموعی کارکردگی: جولائی تا اپریل کے دوران زبردست بہتری
State Bank of Pakistan کا کہنا ہے. کہ جولائی 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان پاکستان کی مجموعی IT Exports 3,142 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں. جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران حاصل کردہ 2,594 ملین ڈالر کے مقابلے میں 21.1 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ نمایاں اضافہ عالمی سطح پر Digital Transformation کے رجحان اور پاکستان کی Tech Talent پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے مواقع: ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمو کے امکانات
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اپنی Freelance Economy، Cloud Services اور Software Development جیسے شعبوں میں مزید سہولیات فراہم کرے. تو اگلے چند برسوں میں Technology Export میں دوگنا اضافہ ممکن ہے۔
حکومت کو چاہیئے. کہ وہ IT Infrastructure کی بہتری، Export Incentives، اور عالمی مارکیٹ میں رسائی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے. تاکہ پاکستان کی IT Exports ایک مستقل ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔