PECO کی فیکٹری سیل، Right Issue پر پابندی، اور SECP کی مداخلت نے مالی بحران کو جنم دے دیا

Tax Default, SECP Intervention, and Halted Right Issue Threaten PECO’s Future

پنجاب حکومت کے Excise and Taxation Department نے Pakistan Engineering Company Limited  کی فیکٹری کو سیل کر دیا ہے کیونکہ PECO نے Property Tax کی مد میں 1.9 ملین روپے کی ادائیگی نہیں کی۔  جبکہ SECP نے کمپنی کو  Right Shares جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے. یہ انکشاف کمپنی کی جانب سے Pakistan Stock Exchange (PSX) میں کی گئی فائلنگ میں سامنے آیا۔

یہ پیشرفت نہ صرف کمپنی کی مالی حالت کو واضح کرتی ہے. بلکہ اس کے Operational Continuity پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات چیت کر رہی ہے. تاکہ فیکٹری تک رسائی بحال ہو اور Administrative Functions میں کوئی خلل نہ آئے۔

SECP کی پابندی سے Right Issue معطل

21 جنوری 2025 کو کمپنی نے Right Issue کا اعلان کیا تھا. جس کے تحت سرمایہ اکٹھا کر کے اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تاہم، Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) نے دو الگ قانونی کارروائیوں میں کمپنی کو اس Right Issue سے روک دیا ہے۔

SECP کی طرف سے یہ پابندی اس وجہ سے عائد کی گئی کہ PECO کا نام CIB Report میں ایک Overdue Liability کے ساتھ موجود ہے۔ SECP کے مطابق، کمپنی کی موجودہ مالی حالت اسے مزید سرمایہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

PECO shared the event in Pakistan Stock Exchange.
PECO shared the event in Pakistan Stock Exchange.
PECO Shared the Event 2
PECO Shared the Event 2

PECO کی قانونی جنگ اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال

کمپنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہی Right Issue کمپنی کی Regulatory Compliance کو بہتر بنانے کی کوشش ہے، لہٰذا اس پر پابندی غیر منطقی ہے۔ PECO نے مختلف فورمز پر نمائندگی دائر کر دی ہے تاکہ پابندی کو چیلنج کیا جا سکے اور وضاحت دی جا سکے کہ اس اقدام کا مقصد مالی استحکام لانا ہے۔

اگر کمپنی اس قانونی جنگ میں کامیاب نہیں ہو پاتی تو اس کی مالی بقا مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے، خاص طور پر جب Factory Sealing جیسے سخت اقدامات سامنے آ چکے ہوں۔

سرمایہ کاروں کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ

ان تمام واقعات کا سب سے بڑا اثر PECO Investors پر پڑتا ہے۔ ایک طرف Tax Default اور دوسری طرف Regulatory Barriers نے کمپنی کے Future Cash Flows کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ ان رکاوٹوں کی وجہ سے کمپنی کی Market Reputation کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے. جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو سکتا ہے۔

ایسے حالات میں سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا. کیونکہ اگر کمپنی جلدی سے اپنی مالی اور قانونی صورتحال بہتر نہ کر سکی. تو Share Price میں شدید مندی دیکھی جا سکتی ہے۔

Source: PECO – Stock quote for Pakistan Engineering Company Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button