PKR Green Action Bond: پاکستان کی معیشت اور Environment کے لیے ایک نئی امید

Pakistan's Bold Step Toward Green Finance and Climate Resilience

پاکستان نے Environmental Crisis سے نمٹنے اور پائیدار مالی وسائل کے حصول کے لیے PKR Green Action Bond متعارف کرایا ہے. جو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام ہے۔

پاکستان کا ماحولیاتی بحران اور اقتصادی پائیداری کی کوششیں

وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب نے Parwaaz Green Action Bond کی دستخطی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس بانڈ کو  Environmental Crisis سے نمٹنے ماحولیاتی استحکام  اور اقتصادی پائیداری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کے مطابق، پاکستان نے حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدت سے محسوس کیے ہیں. جن میں شدید سیلاب اور بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نمایاں ہیں۔

پاکستان کے 13,000 گلیشیئرز میں سے 10,000 تیزی سے پگھل رہے ہیں. جو پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔ اسی لیے، Ministry of Climate کی شراکت داری سے اس بانڈ کے ذریعے ایسے منصوبوں کو مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے. جو موسمیاتی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

IMF Climate Resiliency Fund اور عالمی مالیاتی تعاون

وفاقی وزیر نے اس موقع پر IMF Climate Resiliency Fund پر ہونے والی حالیہ بات چیت کا بھی ذکر کیا. جسے انہوں نے پاکستان کے لیے مالی معاونت کے حصول میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ پاکستان کو اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کے لیے بین الاقوامی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Pakistan is among the Top Ten countries in the world affected by Climate Change
Pakistan is among the Top Ten countries in the world affected by Climate Change

WAPDA Green Bond کی کامیابی اور نیا سرمایہ کاری موقع

پاکستان پہلے ہی WAPDA Green Bond کی کامیاب لانچ کر چکا ہے. جسے سرمایہ کاروں نے بھرپور پذیرائی دی. اور یہ بانڈ چھ گنا زائد سبسکرائب ہوا۔ اس کامیابی کے پیش نظر، PKR Green Action Bond کو مزید بہتر حکمت عملی کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی متوجہ کیا جا سکے۔

Green Finance کے لیے ضروری اسٹرکچرل اصلاحات

وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ Green Finance کے فروغ کے لیے کچھ بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں. جن میں ایک منظم Bond Yield Curve، فعال Secondary Market Liquidity، اور ایک مضبوط Green Taxonomy Framework شامل ہیں۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس اقدام کو سراہا. جس کے تحت Green Finance کے لیے ایک نیا فریم ورک متعارف کرایا جا رہا ہے. جو بین الاقوامی سطح پر منصوبوں کے تجزیے، مانیٹرنگ، اور رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنائے گا۔

نجی شعبے کا کردار اور ڈیجیٹل فنانس کی اہمیت

PKR Green Action Bond کی کامیابی میں نجی شعبے کا بھی کلیدی کردار ہوگا۔ حکومت پہلے ہی مالیاتی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب پیش قدمی کر چکی ہے، جس میں Karandaaz جیسے ادارے شفافیت اور وسائل کی مؤثر تقسیم کو یقینی بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔ ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے Green Investment کو فروغ دینا پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتا ہے۔

عالمی شراکت داروں کا تعاون اور پاکستان کا ماحولیاتی وژن

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی ایجنسیوں کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PKR Green Action Bond کا آغاز پاکستان کے پائیدار اور معاشی طور پر محفوظ مستقبل کی جانب ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یہ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ سرمایہ کاروں کو بھی ایک نیا موقع فراہم کرے گا کہ وہ ایک مستحکم اور ماحول دوست معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button