پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج مارکیٹ میں بحالی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں کی تردید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے Brockerage Houses اور ٹریڈرز کو بھی اعتماد میں لیا اور پاکستان اسٹاکس کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگرچہ اسوقت ملکی معیشت سنگین خطرات سے دوچار ہے تاہم پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ معاشی ماہرین کے مطابق کئی روز کی گراوٹ سے مارکیٹ مندی کی شکار ہونے کی وجہ سے Over Sold تھی جس کے بعد ٹیکنیکی اعتبار سے بھی آج بحالی ہوئی ہے اور سرمایہ کار Rollover ہفتے کے بعد نئی پوزیشنز لیتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 467 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39500 کی اہم ترین نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 39747 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 39205 اور بلند ترین 39747 رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 156 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14617 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14431 سے 14644 کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 348 کمپنیوں نے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جن میں سے 226 کی قدر میں اضافہ، 101 میں کمی جبکہ 21 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button