امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا ہے۔ فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے 13 دسمبر 2022ء کی FOMC کی میٹنگ کی تفصیلات میں مستقبل میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے کمنٹس کے باوجود اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 133 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33269 کی سطح پر ہوا ہے۔ ڈاؤ انڈیکس نے دن کا آغاز 33165 سے کیا۔ جس کے بعد یہ 33409 کی سطح تک کی بلند ترین سطح تک پہنچا جبکہ اس کا کم ترین لیول 33033 رہا ہے۔ آج کے مارکیٹ میں 38 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دیگر امریکی مارکیٹس میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ دن کا اختتام ہوا۔ NYSE Composite آج 195 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15350 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15154 سے 15407 کے درمیان رہی۔ Nasdaq میں بھی آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر NASDAQ Composite انڈیکس 71 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10458 کی سطح پر بند ہوا۔ دن کا آغاز 10467 سے ہوا۔ جس کے بعد اسکی کم ترین سطح 10337 اور بلند ترین 10515 رہی۔ جبکہ مارکیٹ نے 1 ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ سمیٹا ہے۔ NASDAQ100 بھی 52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10914 پر بند ہوا ہے۔

آج S&P میں کاروباری سرگرمیاں ملے جلے انداز میں اختتام پذیر ہوئیں۔ FOMC کے منٹس جاری کئے جانے کے بعد مارکیٹ میں گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اختتامی سیشن میں انڈیکس دوبارہ مثبت سطح پر بحال ہوا اور S&P500 انڈیکس 28 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3852 پر اختتام پذیر ہوا۔ آخر میں ذکر کریں گے Russel2K کا، انڈیکس میں دن کا آغاز 1758 کی سطح سے ہوا۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج اس سطح سے 1781 تک رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button