پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان کی معاشی امداد کے متوقع اعلان سے پاکستانی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ مذاکرات میں بھی بریک تھرو متوقع ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40881 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ آج اسکی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 62 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15116 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج 15027 سے 15116 کے درمیان ہے۔ آج دن کے آغاز پر 243 کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 141 کی قدر میں اضافہ، 82 میں مندی جبکہ 20 کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔