PSX میں کاروباری دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت سطح پر ہوا ہے۔ حکومت کہ طرف سے مشروط انداز میں Letter of Credit کھولنے اور درآمد کنندگان (Importers) کو امریکی ڈالرز کا بندوبست کرنے کی اجازت سمیت روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کے لئے مذاکرات شروع ہونے کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں میں گذشتہ کئی روز کی نسبت اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ مثبت انداز میں حل ہونے کے بھی مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 187 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38978 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسوقت یہ 39 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance ) کے بالکل قریب آ گیا ہے اور کسی بھی وقت اسے عبور کر سکتا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 106 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14454 کی سطح پر اپنی 14500 کی مزاحمتی حد (Resistance) کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔

آج دن کے آغاز پر PSX کے شیئر بازار میں 217 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 144 کی قدر میں تیزی، 60 میں کمی اور 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ جبکہ اب تک 26135 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button