پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سال 2022ء کے آخری ہفتے کا آغاز مثبت سطح پر ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سیاسی افق پر دیکھی جانیوالی بے یقینی کی صورتحال کسی حد تک واضح ہو چکی ہے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد ڈی۔نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی تھی اور عدالت نے انہیں انکے عہدے پر بعض شرائط کے ساتھ بحال کرنیکا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مثبت اثرات پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگرچہ World Bank نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے 1.70 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے تاہم اس سے ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونیکی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 40032 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران PSX میں مجموعی طور پر 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ KSE30 میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس 158 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14758 کی سطح پر آ گیا ہے۔ تھرٹی انڈیکس اسوقت تک 85 لاکھ شیئرز کا حجم سمیٹ چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button