پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشتہ دو ہفتوں کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز قدرے مثبت سطح پر ہوا ہے۔ پاکستان کی معاشی اور سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث اور سال کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کی وجہ سے سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم کئی روز کی گراوٹ کے بعد آج مارکیٹ کی ٹیکنیکی بنیادوں پر بحالی متوقع تھی۔

آج KSE100 انڈیکس 96 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 39375 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ KSE30 بھی 44 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14500 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 14505 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button