پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ۔عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اپنا پروگرام جاری رکھنے کے حوالے سے مثبت بیانات اور تعطل دور ہونے کی توقع پر سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور بہتر شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے بھی معاشی بحران سے نکلنے کے لئے دیئے جانے والے بیانات کے مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40776 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 105 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 15057 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج دن کے آغاز پر PSX میں 259 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 140 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 101 میں کمی جبکہ 18 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button