توقعات سے مثبت امریکی Jobless Claims کا ڈیٹا ریلیز کر دیا گیا۔

امریکی ہفتہ وار jobless Claims کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ U.S Bureau Of Labour Statistics کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ہفتے کے دوران 2 لاکھ 4 ہزار افراد نے بیروزگاری کے دعوے دائر کئے ہیں ۔ جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار افراد کے دعووں کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ ہفتے یعنی دسمبر 2022ء کے آخری ہفتے کے ساتھ کیا جائے تو اس دوران ابتدائی رپورٹ میں 2 لاکھ 25 ہزار افراد کے بیروزگاری کے Claims دائر کئے گئے تھے۔ جن میں سے 2 ہزار افراد نے اپنے بیروزگاری کے کیسز واپس لے لئے تھے۔ اس طرح حتمی رپورٹ میں 2 لاکھ 23 ہزار افراد کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے۔

آج ہفتے کے ابتدائی ڈیٹا کے اجراء کے ساتھ امریکہ میں بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 94 ہزار ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 17 لاکھ 80 ہزار افراد بیروزگار ہونے کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔ سب سے زیادہ افراد کے بیروزگاری کے دعوے ریاست میسوری میں دائر کئے گئے ہیں۔ جن کی تعداد 4974 ہے۔ جبکہ کینٹیکی 4 ہزار 1 سو 33، واشنگٹن 2 ہزار 1 سو 97 اور نیویارک 2 ہزار 79 دعووں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جبکہ بیروزگاری میں سب زیادہ کمی کیلیفورنیا میں ہوئی ہے جہاں تعداد میں 2179 افراد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ جارجیا میں 1579، ٹیکساس میں 1455، فلوریڈا 1 ہزار 90 اور شمالی کیرولینا میں 888 بیروزگاروں کی کمی ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ اگرچہ ابتدائی تخمینہ ہے تاہم یہ توقعات سے بہت زیادہ مثبت ہے۔ اسکے اجراء کے مثبت اثرات امریکی ڈالر (USD) سمیت دیگر امریکی معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر مرتب ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button